کرشنگ سیزن سے پہلے چینی کے نرخ 43 روپے کلو گر گئے

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : صرف دس یوم میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 43 روپے کلو کم ہو گئے ہیں

اگرچہ اعلان کیا گیا ہے کہ شوگر ملیں جنوبی پنجاب اور سندھ میں 15 نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز کریں گی جبکہ سنٹرل پنجاب کے ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا میں 20 نومبر کو کرشنگ سیزن شروع کریں گی لیکن سندھ میں مزید تین شوگر ملوں نے پندرہ نومبر سے پہلے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

ان میں فاران شوگر ملز، میرپور خاص شوگر ملز اور رانی پور شوگر ملز جبکہ ہفتہ 13 نومبر کو سندھ کی باندی شوگر ملز نوابشاه  اور تھرپارکر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں ہفتے کی صبح چینی کا ایکس ملز ریٹ گر کر 97 روپے اور وسطی پنجاب میں 99 روپے پچاس پیسے اوپننگ ایکس ملز ریٹ ہو گیا

شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک کے کا کہنا ہے کہ نومبر کے شروع میں چینی کے ایکس ملز ریٹ ایک سو چالیس تک پہنچ چکے تھے، لیکن چار سے تیرہ نومبر کے دس دنوں میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 42 سے 43 روپے کلو کم ہو گئے ہیں

دوسری جانب سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ڈیری فارمرز مافیا، کمشنر آفس اور بااثر رکن سندھ اسمبلی کے گٹھ جوڑ نے مبینہ طور پر بھاری ماہانہ رشوت بدلے میں ایک مضبوط کارٹل بنانے کے بعد ازخود دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر کے 140 روپے کردی ہے

حیرت انگیز طور پر قیمت میں غیر قانونی اضافے کے باوجود مقامی انتظامیہ نے منافع خوروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی

خوردہ ملک فروشوں کے صدر نثار گدی کا کہنا ہے ہفتہ سے کراچی کے علاوہ کوئٹہ میں دودھ 140 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے، ڈیری فارمرز نے 157 روپے کی پیداواری لاگت کی رپورٹ کمشنر آفس کو دی ہے

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرکاری افسران اپنی بلیک منی کو چھپانے کے لئے ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری کرتے ہیں دودھ کی قیمت نہ بڑھنے سے ڈیری مافیا کو نقصان برادشت کرنا پڑ رہا ہے

باخبر سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ سابقہ کمشنر نے دودھ کی قیمت میں اضافے پر انکار کیا تھا ، جس پر ڈیری سیکٹر میں ایک بڑے سرمایہ کار بااثر سیاستداں ممبر صوبائی اسمبلی کی طرف سے اپنا اثر و رسوخ کو استعمال کیا گیا ۔ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی ڈیری مافیا جس میں اعلیٰ سرکاری افسران اور با اثر سیاست داں شامل ہیں

سرکاری طور پر ازخود دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا جسکے بعددودھ کی قیمت فی لیٹر 130 روپے بڑھا 140 روپے کر دی گئی۔ تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بھاری رشوت کے پیکیج کے حصول کے بعد ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا

دریں اثناء کمشنر کراچی کے ترجمان ستار جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے اور آج سے ہی آپریشن شروع کردیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close