مسجد اقصیٰ کے امام نے عمران خان کو خط میں کیا لکھا؟

ویب ڈیسک

مسجد اقصیٰ کے خطیب عكرمه سعید صبري نے گذشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک خط لکھا ہے جس کی تصدیق مسجد اقصیٰ کے امام کے دفتر نے بھی کی ہے

مسجد اقصیٰ کے خطیب نے خط میں پنجاب میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی

عمران خان کے نام اپنے خط میں انہوں نے لکھا ہے ”مسجد اقصیٰ کی مبارک فضاؤں سے آپ کو پنجاب صوبہ کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کی حفاظت اور مدد فرمائے اور پاکستان کو سازشوں سے بچائے“

خط میں عكرمه سعید صبري نے یہ بھی لکھا ”ہم بیت المقدس میں ہیں لیکن ہمارے دل آپ کے اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں“

مسجد اقصیٰ کے خطیب کی جانب سے لکھے گئے اس خط کے آخر میں قرآن کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا گیا ہے: ’اے نبی! آپ ان کو بتائیں، آپ عمل کریں، اللہ تعالی اس کے رسول اور مومنین آپ کی کارکردگی کو دیکھتے ہیں‘

یہ خط پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا گیا ہے

خط کے سوشل میڈیا پر آتے ہی بحث چھڑ گئی اور بعض صارفین نے اس خط کو بھی ’جعلی‘ کہنا شروع کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close