ایک خوراک والی ریبیز ویکسین کے حوصلہ افزاء نتائج

ویب ڈیسک

ایک تحقیق کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایک خوراک والی ریبیز کی نئی ویکسین ریبیز بیماری کے خلاف تحفظ میں مؤثر پائی گئی ہے، پہلے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج کے مطابق یہ ویکسین محفوظ ہے

اس نئی ویکسین کا مقصد موجودہ ریبیز کی ویکسین کو درپیش مسائل کا حل ہے، جن میں ان کا مہنگا اور ایک سے زیادہ خوراکوں کا ہونا شامل ہیں

محققین کو امید ہے کہ نئی ریبیز ویکسین ہر سال ہزاروں لوگوں کو اس بیماری کی وجہ سے واقع ہونے والی موت سے بچانے میں معاون ثابت ہوگی

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تجربے کے سربراہ محقق سینڈی ڈگلس کہتے ہیں ”حاصل ہونے والے ان ابتدائی نتائج سے ہم بے حد خوش ہیں، اس ویکسین کی کارکردگی ہماری توقعات سے بہتر رہی ہے“

سینڈی ڈگلس نے کہا ”(ریبیز کی) موجودہ ویکسینز کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ مہنگی ہیں اور ان کی متعدد خوراکوں کی ضرورت ہوتی ہے، ہم بہت پُرامید ہیں کہ نئی ویکسین معمول کی کم قیمت اور ایک خوراک والی ویکسینیشن کو ممکن بنائے گی“

واضح رہے کہ ویکسین کے یہ تجربات آکسفورڈ یونیورسٹی میں کیے گئے اور ایسا پہلی بار ہوا کہ نئی ریبیز ویکسین کے تجربات انسانوں پر کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close