حکومت نے کراچی کے لیے بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

ویب ڈیسک

نیپرا نے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے صارفین کے لیے ماہ جون کے لیے بجلی کے نرخ میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، یہ وصولی اگست اور ستمبر کے بلوں میں کی جائے گی

نیپرا (نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے کے الیکٹرک کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

نوٹیفکشن میں نیپرا نے کہا ہے کہ جون کا ایف سی اے صارفین سے دو ماہ میں وصول کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 3 روپے 01 پیسہ چارج کیا جائے گا، جبکہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 09 پیسے چارج کیے جائیں گے

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 28 جولائی 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق صرف اگست اور ستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوا تمام کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا

اطلاعات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے کراچی کے صارفین پر ایک ماہ میں بائیس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close