ٹویوٹا کرولا سے زیادہ فیچر کے باوجودایلانٹرا کی ایک گاڑی بھی فروخت نہ ہو سکی

ویب ڈیسک

پاکستان آٹومٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں جولائی کے مہینے میں ہیونڈائی نشاط کی سیڈان گاڑی ایلانٹرا کا ایک بھی یونٹ فروخت نہیں ہو سکا

ہفتے کو جاری ہونے والے اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ کمپنی اپنی لگژری گاڑی سوناٹا کا بھی کوئی یونٹ فروخت نہیں کر سکی

واضح رہے کہ ایلانٹرا وہ گاڑی تھی کہ جس کا موازنہ مارکیٹ میں آنے کے بعد ٹویوٹا کرولا آلٹس اور ہونڈا سوک جیسی گاڑیوں سے کیا جا رہا تھا۔ مارکیٹ میں ایلانٹرا مارچ 2021 میں لانچ کی گئی تھی

گاڑیوں کی موجودہ قیمت پر نظر ڈالی جائے تو اس سہ فریقی مقابلے سے ہونڈا سوک باہر ہو چکی ہے۔ ایلانٹرا کا مقابلہ قیمت کے حساب سے ٹویوٹا کرولا آلٹس کے ساتھ ہی کیا جا سکتا ہے

پاما کے ڈیٹا کے مطابق پچھلے مالی سال 2020-2021 کے دوران مارچ سے لے کر جون تک ایلانٹرا (1.6 اور 2.0 سی سی) کے 855 یونٹ فروخت ہوئے، جب کہ انہی چار مہینوں میں ٹویوٹا کرولا کے 18,355 یونٹ خریدے گئے

جولائی 2022 میں جو اعداد و شمار سامنے آئے، ان کے مطابق ایک ماہ کے دوران ٹویوٹا کمپنی یارس اور کرولا آلٹس ملا کے ٹوٹل 1734 یونٹ فروخت کر چکی ہے، جب کہ ایلانٹرا گاڑی (1.6 اور 2.0 سی سی) ایک بھی فروخت نہیں ہو سکی

دوسری جانب اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مجموعی طور پر تمام آٹو کمپنیوں کی سیلز کم ہوئی۔ کار ماہرین مہنگائی، افراط زر، ڈالر کے بڑھتے گھٹتے ریٹ، ایل سی کھلنے کے مسائل اور ٹیکسز کو مجموعی طور پہ پاکستانی آٹو انڈسٹری کے بحران کی وجہ بتاتے ہیں

ٹویوٹا کی مجموعی سیل پچھلے دو سال کے دوران کسی بھی ایک ماہ کے حوالے سے کم ترین (60 فیصد کم) ہے جب کہ سوزوکی بھی تقریباً 60 فیصد خسارے میں ہے، لیکن ایلانٹرا اور سوناٹا سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے صفر پر موجود ہیں

◼️ ایلانٹرا کے فیچرز

ایلانٹرا میں 1600 سی سی اور 2000 سی سی انجن کے دو ویرینٹ لانچ کیے گئے تھے۔ 2000 سی سی (2.0) ایلانٹرا جو قیمت کے لحاظ سے اب ٹویوٹا آلٹس کے آس پاس (کرولا آلٹس 1.6 اے ٹی: 51 لاکھ سے 56,39,000 تک – ایلانٹرا 2.0 جی ایل ایس: 54,99,000) ہے، اس کی اہم خصوصیات یہ ہیں:

انجن: 2000 سی سی
ٹرانسمشن سِکس سپیڈ آٹو میٹک
پاور: 154 ہارس پاور
ٹارک: 195Nm
ڈرائیو ماڈلز: نارمل، ایکو، سپورٹس، سمارٹ
ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، ایل ای ڈٰی ٹیل لائٹس
ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول اے سی
ٹریکشن کنٹرول
ہِل سٹارٹ اسسٹ
اینٹی لاکنگ بریکنگ سسٹم
رئیر پارکنگ کیمرہ
دو ائیر بیگز
الیکٹرک پاور سٹیرنگ
پاور ونڈوز
ایٹ وے پاورڈ ڈرائیور سیٹ
پاور سن روف
سمارٹ ٹرنک
کروز کنٹرول
سات انچ انفوٹینمنٹ سسٹم
وائرلیس چارجنگ
16 انچ الائے رمز
چھ اسپیکر
لیدر سیٹس
چھ رنگوں میں دستیابی: پولر وائٹ، سلور میٹالک، گریفائیٹ گرے میٹالک، بلیک ڈائمنڈ میٹالک، ٹیل بلیو، فیری ریڈ

ایلانٹرا کی وہ خوبیاں، جو ٹویوٹا کرولا آلٹس میں نہیں

ایلانٹرا کا انجن 2000 سی سی کا ہے، جبکہ اس سے ڈیڑھ لاکھ زیادہ قیمت والی کرولا آلٹس میں انجن 1600 سی سی ہے۔
چوڑائی میں ایلانٹرا 1800 ملی میٹر سائز کی ہے، جبکہ آلٹس 1775 ایم ایم کی ہے۔ ایلانٹرا چوڑائی میں زیادہ حجم کی ہے، جبکہ لمبائی میں آلٹس اور ایلانٹرا برابر ہیں۔
ایلانٹرا میں 6 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن ہے جبکہ کرولا آلٹس میں چار اسپیڈ پایا جاتا ہے۔
سائیڈ کے شیشے ایلانٹرا میں خود بخود اندر سمٹ جاتے ہیں یعنی آٹو ری ٹریکٹ ایبل ہیں، جبکہ کرولا آلٹس میں صرف پاورڈ ہیں۔
ایلانٹرا میں ڈگی آٹو میٹک ریموٹ سے کھولی جا سکتی ہے جبکہ کرولا آلٹس میں چابی سے ہی یہ کام کیا جا سکتا ہے۔
ایلانٹرا میں پاور سن روف ہے، جبکہ کرولا آلٹس 1.6 کے ابتدائی ویرینٹ میں یہ آپشن بھی موجود نہیں۔
ایلانٹرا کی لائٹس ایل ای ڈی ہیں اور دوسری طرف کرولا آلٹس کا انحصار ابھی ہیلوجن لائٹس پر ہے، جو پرانی ٹیکنالوجی ہے۔
ایلانٹرا 2.0 میں لیدر سیٹس ہیں، جبکہ کرولا آلٹس فیبرک سیٹ کا آپشن دیتا ہے۔
ایلانٹرا میں پچھلی سیٹ کے لیے بھی اے سی کے وینٹ موجود ہیں، جو کہ کرولا آلٹس میں نہیں۔
ایلانٹرا میں ڈرائیور سیٹ ایٹ وے پاورڈ ہے جبکہ کرولا آلٹس میں سِکس وے مینوئل آپشن ہے۔
وائرلیس چارجنگ، ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول اے سی، انجن پاور اور ٹرانسمیشن سمیت ایلانٹرا 2.0 میں کئی ایسی خصوصیات ہیں جو اس کورین گاڑی کو جاپانی ٹویوٹا سے ممتاز کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close