پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

نیوز ڈیسک

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ تربیلا میں شروع ہوگئیں ہیں، ان مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستے شرکت کر رہے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ دروزبہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا کے مقام پر منعقد ہوئی، افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں روسی سفیر ڈنئیلا گنیچ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے

دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں پاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لیں گے

مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے تجربات کا آپس میں تبادلہ کیا جائے گا، جبکہ اسکائی ڈائیونگ اور یرغمالیوں کی رہائی کے آپریشنز مشقوں کا خصوصی پہلو ہیں

یاد رہے کہ دروزبہ کے عنوان سے پہلی مشقیں 2016ع اور تیسری 2018ع میں پاکستان میں منعقد ہوئیں تھیں، جبکہ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017ع اور 2019ع میں روس میں منعقد ہوئیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close