کشمور سانحہ، وزیراعظم کا پولیس افسر کو فون، خراجِ تحسین پیش کیا

نیوز ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے کشمور میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والی مغویہ بچی کو بازیاب کرانے والے سندھ پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش برڑو ﺳﮯ فون پر ﺭﺍﺑﻄﮧ ﮐﯿﺎ

ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﻣﻠﺰﻡ ﮐﯽ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭﯼ ﭘﺮ ﺑﮩﺎﺩﺭﯼ ﮐﺎ ﻣﻈﺎﮨﺮﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﮮ ﺍﯾﺲ ﺁﺋﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﺨﺶ ﮐﻮ ﺷﺎﺑﺎﺵ ﺩیتے ہوئے ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺩﻝ ﭼﺎﮦ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻣﺎﺗﮭﺎ ﭼُﻮﻡ ﻟﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮔﻠﮯ ﻟﮕﺎ ﻟﻮﮞ۔ وزیراعظم نے  ان کی بیٹی کو بھی شاباش دیتے ہوئے ان پر فخر کا اظہار کیا

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے اس بارے ایک ٹویٹ بھی کی اور کہا کہ میں نے کشمور واقعے میں ملوث مجرم کو پکڑنے والے اے ایس آئی برڑو سے گفتگو کی ہے

وزیراعظم عمران خان نے اے ایس آئی اور ان کی بیٹی کے مثالی اقدام اور جرات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ان دونوں پر فخر ہے اور اس سے پولیس کا مثبت تاثر مزید بہتر ہوا، اگلے ہفتے ریپ کے ملزمان کے لیے سخت سزاؤں پر مشتمل قانون لارہے ہیں جس میں تمام قانونی کمزوریوں کو دور کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close