بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کو اکثر دلچسپ سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پوچھے جانے والے سرفہرست بیس سوالات میں سے دو یہ ہیں کہ ’بیٹری کو چارج ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟‘ اور ’کیا یہ پیٹرول یا ڈیزل والی گاڑی سے بہت سستی ہے؟‘
الیکٹرک گاڑیاں چلانے والے پانچ سو ڈرائیوروں کے ایک سروے میں معلوم ہوا ہے کہ 51 فیصد پر سوالات کی بوچھاڑ ہو جاتی تھی، جب وہ یہ انکشاف کرتے تھے کہ وہ بیٹری سے چلنے والی گاڑی چلاتے ہیں۔ کچھ سے یہ پوچھا گیا کہ ”کیا آپ کو اب اپنے سفر کی منصوبہ بندی زیادہ احتیاط سے کرنی پڑتی ہے؟“
”کیا آپ اب کار کے طویل سفر پر نہیں جاتے؟“ یہ بھی ایک مقبول سوال تھا جس کا ان ڈرائیوروں کو سامنا کرنا پڑا
الیکٹرک گاڑی چلانے والے 83 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ بعض اوقات یہ معلوم ہونے کے بعد کہ وہ کیا چلاتے ہیں ان کے ارد گرد لوگوں کا رویہ مختلف ہوجاتا ہے
تاہم 78 فیصد نے ای وی رکھنے سے پہلے غلط فہمی پر مبنی باتوں پر یقین کرنے کا اعتراف کیا، جن کے بارے میں اب وہ کہتے ہیں کہ وہ حقیقت پر مبنی نہیں تھیں
گاڑیوں میں مختلف ساکٹوں سے متعلق سب سے زیادہ غلط فہمیاں 39 فیصد لوگوں کے ذہنوں میں ہیں اور 34 فیصد لوگوں کے ذہنوں میں سوال ہے کہ اگر تمام لوگ اپنی گاڑیوں کو بیک وقت چارج کریں تو کیا بجلی کا گرڈ اس سے نمٹنے کے قابل ہے؟
دیگر 37 فیصد کا خیال تھا کہ ای وی میں زیادہ سفر نہیں کیا جاسکتا ہے اور 34 فیصد سمجھتے ہیں کہ انہیں چارج ہونے میں کافی وقت لگتا ہے
تاہم، 79 فیصد افراد کے خیال میں مزید پبلک چارجنگ پوائنٹس کی ضرورت بھی سامنے آئی، جبکہ 63 فیصد کو اپنی کار ری-چارج کرنے کے لیے سفر کے درمیان رکنا پڑا
سروے کرنے والے برٹش گیس کے نیٹ صفر کے سربراہ ہینری ڈف نے کہتے ہیں ”ای وی کو اپنانے کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے کیونکہ زیادہ ڈرائیوروں کو الیکٹرک پر منتقل ہونے کی پوری صلاحیت کا احساس ہوتا ہے“
ہینری ڈف نے کہا ”پھر بھی، جیسے جیسے ای ویز کی مانگ میں تیزی آتی جاتی ہے، ہمیں یہ بات یقینی بنانی ہوتی ہے کہ برطانیہ میں چارجنگ نیٹ ورک ڈرائیوروں کے لیے چارجنگ پوائنٹس تک رسائی قابل بھروسہ اور آسان بنائی جائے جنہیں چلانے میں دقت نہ ہو“
ان کا کہنا تھا ”اگر ہم محتاط نہیں رہے تو، ہم زیادہ سے زیادہ گاڑی چلانے والوں کو ای وی کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے کی گئی اچھی پیش رفت کو روک سکتے ہیں“
اسٹیرنگ وہیل کے پیچھے اپنی عادات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، 82 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ توانائی بچانے کے لیے عام طور پر رفتار کی حد سے نیچے گاڑی چلاتے ہیں۔ اور اوسط ڈرائیور نے ڈیزل یا پیٹرول والی گاڑی چلانے کے مقابلے میں اپنی رفتار 15 فیصد کم رکھی
سروے میں بتایا گیا کہ ایک تہائی یعنی 37 فیصد افراد اب اس بات سے زیادہ آگاہ تھے کہ ان کی ماحول دوست کار کی وجہ سے منزل تک پہنچنے میں کتنے کلومیٹر آتے ہیں
اسی طرح کے تناسب سے 35 فیصد لوگوں نے اپنی بیٹری کو 20 سے 80 فیصد کے درمیان چارج رکھا اور چارجنگ اسٹاپس کو شامل کرنے کے لیے طویل سفر کا محتاط انداز میں منصوبہ بنایا
رائے شماری میں شامل افراد نے کہا کہ جب وہ آواز نکالے بغیر گاڑی کو اسٹارٹ کرتے ہیں تو مسافر مختلف ردعمل کا اظہار کرتے ہیں
ون پول کے ذریعے کیے گئے اس سروے میں یہ بھی پایا گیا کہ 73 فیصد ای وی ڈرائیوروں کا خیال ہے کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ ان کے پاس بہت الیکٹرک گاڑی، لہٰذا وہ زیادہ ڈسپوزایبل آمدن رکھتے ہیں
مسٹر ڈف کہتے ہیں ’ای وی پر سوئچ کرنے کے لیے آپ کے چلانے کے طریقے سے لے کر گاڑی کو ایندھن بھرنے اور اس کی دیکھ بھال کے طریقے تک ذہن کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ سست رفتار سے گاڑی چلانا ایک عام عادت ہے جو نئے تبدیل شدہ ای وی ڈرائیورز اپناتے ہیں۔ یہ توانائی کی کھپت کو کم رکھنے میں مدد دیتی ہے، بیٹری کی حد کو بڑھاتی ہے اور آپ کو زیادہ دیر تک آگے جانے کی اجازت دیتی ہے۔
’بہت سے گاڑی چلانے والے اب بھی پیٹرول سے الیکٹرک میں تبدیل ہونے کے بارے میں محتاط رہیں گے، یہی وجہ ہے کہ یہ اتنا ضروری ہے کہ پالیسی ساز برطانیہ کے چارجنگ انفراسٹرکچر کے رول آؤٹ کو تیز کر کے اور ای ویز کو سستا بنانے کے لیے مراعات فراہم کرتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے الیکٹرک میں منتقلی کو جاری رکھیں۔‘
الیکٹرک گاڑی کے مالکان سے پوچھے جانے والے سب سے عام سوالات
-کیا آپ اپنی گاڑی گھر پر چارج کرتے ہیں؟
-بیٹری کو چارج کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
-کیا کبھی ایسا ہوا، جب آپ کو اپنی گاڑی چارج کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملی؟
-کیا آپ کو کبھی اس بات کی فکر ہے کہ گاڑی چلاتے وقت آپ کی بیٹری ختم ہو جائے؟
-کیا آپ کو لگتا ہے کہ اب آپ کو اپنے سفر کی منصوبہ بندی زیادہ احتیاط سے کرنی ہے؟
-کیا آپ پاور کیبل کو عام تھری پن پلگ ساکٹ میں لگا سکتے ہیں؟
-کیا چارج کرنا مشکل ہے؟
-کیا بیٹری کم ہونے پر کار آہستہ چلتی ہے؟
-کیا یہ روایتی طور پر ایندھن سے چلنے والی گاڑی سے بہت سست ہے؟
-اگر آپ کی گاڑی خراب ہو جائے تو آپ کس کو فون کریں گے؟
-کیا آپ اب کار کے طویل سفر پر نہیں جاتے؟
-کیا آپ بجلی کی ادائیگی کرتے رہتے ہیں اگر گاڑی کی بیٹری بھری ہو لیکن پھر بھی چارج ہو رہی ہو؟
-کیا کار واش سے گزرنا محفوظ ہے؟
-کیا لوگ آپ کو گاڑی کے باہر بہتر طور پر سن سکتے ہیں کیوں کہ انجن کا شور نہیں ہے؟
-کیا آپ کو ایک الگ ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت ہے؟
-کیا اسے اب بھی ایم او ٹی کی ضرورت ہے؟
-بارش ہونے کے باوجود کیا آپ اپنی گاڑی کو چارج کر سکتے ہیں؟
-کیا آپ کو ہر پانچ سال بعد اپنی بیٹری تبدیل کرنے کی ضرورت ہے؟
-وہ کس سائز کی بیٹریاں لیتے ہیں؟
-کیا آپ بارش میں اپنی گاڑی چلا سکتے ہیں؟