ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رضا آباد کے علاقے کے شکایت کنندہ حاجی محمد رفیق نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302، 336 اور 34 کے تحت درج ایف آئی آر میں بتایا کہ اس کے بیٹے عبدالجبار اور امان علی آدم چوک پر ایک دکان پر اپنے رکشے کا ایل پی جی سلنڈر بدلنے گئے تھے
انہوں نے بتایا کہ دکان پر ان کے بیٹے جبار کا ڈیلر عابد حسین سے سیلنڈر کی قیمت پر جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران عابد، اس کے بیٹے عبداللہ اور بھائی شاہد نے جبار کو زمین پر گرایا اور اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے کسی کو ان کے بیٹے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی، جس کی وجہ سے وہ شدید جھلس گیا۔
بالآخر کچھ مقامی لوگوں نے جبار کو بچا کر گورنمنٹ جنرل ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے الائیڈ ہسپتال کے برنز یونٹ میں بھیج دیا لیکن وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے