بلوچستان حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کا فیصلہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کے مطابق بلوچستان میں عام طور پر سرد علاقوں میں میں ڈھائی ماہ کے لیے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جاتی تھیں، تاہم رواں سال چھٹیاں تین ماہ کے لئے ہوں گی
وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات یکم دسمبر سے فروری کے آخر تک دی جائیں گی، جب کہ گرم موسم میں بعد میں دی جائیں گی۔