پاکستان کی ’پہلی‘ الیکٹرک کار جس کا ڈیزائن ’ہاتھ‘ سے بنایا گیا

ویب ڈیسک

پاکستان کے قیام کی ڈائمنڈ جوبلی پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک تنظیم ’ڈائس فاؤنڈیشن‘ نے کراچی میں رواں ماہ ایک الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے

متعارف کرائی گئی پہلی پاکستانی ای وی کار کا پروٹو ٹائپ کو نور ای 75 کا نام دیا گیا ہے، اس گاڑی میں 35 کلو واٹ کی بیٹری ہوگی، جو پاکستان میں ہی بنائی جائے گی، بیٹری پر گاڑی دو سو بیس کلومیٹر تک اے سی کےساتھ چلائی جاسکے گی

ڈائس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی کا کہنا ہے کہ اس الیکٹرک گاڑی کا ڈیزائن ہاتھ سے بنایا گیا ہے اور یہ گاڑی پاکستان میں تیار ہونے والی پہلی الیکٹرک کار ہے

ڈاکٹر خورشید قریشی کہتے ہیں ”اس سے پہلے پاکستان میں شاید اِکا دُکا الیکٹرک گاڑی بنی ہو، مگر اس سطح پر بننے والی یہ جدید کار ’نور ای-75‘ پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑی ہے، جسے پاکستان میں بنایا گیا ہے“

ڈاکٹر خورشید قریشی کے مطابق اس گاڑی کی تیاری میں مختلف اداروں اور یونیورسٹیوں نے مدد کی ہے

انہوں نے بتایا ”گاڑی کا چارجر سرسید یونیورسٹی آف انجینیئرنگ، بیٹری پیک این ای ڈی یونیورسٹی جبکہ نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) نے گاڑی کا ڈیزائن تیار کیا ہے“

ان کے مطابق پانچ سیٹوں والی اس گاڑی میں سائیڈ مرر کے بجائے کیمرے لگائے گئے ہیں، جن کا منظر گاڑی کے اندر ڈرائیور کے سامنے لگی اسکرینز پر دیکھا جا سکے گا۔ اس جدید گاڑی کی فروخت کے لیے بکنگ کا آغاز 2024ع کے آخر میں کیا جائے گا

ڈاکٹر خورشید قریشی کے مطابق وائی فائی اور اسکرین کے ساتھ پش بٹن سے اسٹارٹ ہونے والی یہ گاڑی مکمل طور پر بجلی پر چلے گی، جو دو سو بیس وولٹ بجلی کنکشن پر آٹھ گھنٹے میں ایک ہزار روپے کے خرچ پر مکمل چارج ہوگی

ڈاکٹر خورشید قریشی کے مطابق ”یہ گاڑی ایک چارج کے ساتھ ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دو سو دس کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے“

انہوں نے بتایا ”چونکہ اس گاڑی میں کوئی کلچ یا مینوئل گیئر نہیں ہے، لہٰذا اسے آٹومیٹک گاڑی کی طرح ایک بار گیئر میں ڈال کر ایکسیلیٹر کا استعمال کرنا ہوتا ہے، اس لیے یہ خواتین کے لیے بھی ایک موزوں گاڑی ہے“

گاڑی کے لئے کوئی الگ سے ڈیوائس لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور گھر میں آنے والے 220 وولٹیج سے 8 گھنٹے میں چارج ہوجائے گی جبکہ گاڑی کی قیمت کا فیصلہ اس کی پروڈکشن کے بعد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close