منشیات سپلائی کرنے والے ماں، بیٹی، بہو اور بیٹا گرفتار

نیوز ڈیسک

کراچی : موچکو پولیس نے کوئٹہ سے چرس لاکر کراچی میں سپلائی کرنے کے الزام میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی تین خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

ایس ایچ او موچکو ندیم احمد کے مطابق پولیس نے ماں، بیٹی، بہو اور بیٹت سمیت چار افراد کو منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کوئٹہ سے چرس لاکر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔

ایس ایچ او موچکو نے بتایا کہ پولیس نے سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے پچیس کلو چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے کار میں سوار ملزم سید صدام حسین، اس کی والدہ کافئی بی بی، زوجہ حضرت گل، بیٹی ثنا بی بی اور بہو شازیہ بی بی زوجہ سید صدام حسین کو گرفتار کر لیا

گرفتار منشیات فروش خاندان کوئٹہ کے علاقے پشین کا رہائشی ہے جو بذریعہ بس کوئٹہ سے حب ریور روڈ رئیس گوٹھ پر اترے تھے، جس کے بعد وہ رینٹ اے کار کی گاڑی میں برآمد کی جانے والی منشیات لیاری کے علاقے میں سپلائی کرنے جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار خاندان پولیس کو متضاد بیانات دے رہا ہے۔ پولیس ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close