بھارت: دو لڑکیوں کو مبینہ ریپ کے بعد قتل کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 15سالہ اور 17 سالہ لڑکیوں کی لاشیں بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع لکھمیرپور میں درختوں میں پھندا لگی پائی گئی تھیں

مقامی پولیس افسر سنجیو سمن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چار ملزمان لڑکیوں کو کھیتوں میں لے گئے اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

پولیس افسر نے کہا کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے مگر ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے بعد ان کی ہی چادروں سے لاشیں درختوں میں لٹکا دی گئیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں خواتین بالخصوص نچلی ذات کی خواتین کے خلاف تشدد عام ہے جہاں ابھی تک لوگ ذات پات کے قدیم نظام میں جکڑے ہوئے ہیں۔

متاثرہ خاندانوں نے پولیس کو بتایا کہ لڑکیوں کو موٹر سائیکلوں پر سوار لوگ اغوا کرکے لے گئے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا

اتر پردیش کے ڈپٹی چیف وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور ہم قوانین کے مطابق سخت کارروائی کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close