وزیراعظم کا سندھ کی بڑی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

کراچی/اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کی بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کیلیے بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قوم پرست رہنماؤں سے بھی رابطے شروع کر دیے ہیں، اس مقصد کے لیے سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جس کے سربراہ وزیراعظم خود ہوں گے

ارکان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی، امیر بخش بھٹو، نادر اکمل لغاری، ایم پی اے علی گوہر مہر، ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا شامل ہیں

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سندھ میں پی ٹی آئی کو متحرک اور فعال کرنے اور سیاسی متبادل کے طور پر پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close