نیوزی لینڈ جانے والی قومی ٹیم کے 6 کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

نیوز ڈیسک

حال ہی میں نیوزی لینڈ کے دورے پر روانہ ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اور منیجمنٹ کا گذشتہ روز پہلا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس کی رپورٹس کے مطابق 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 میں مبتلا کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ جن 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اس میں سے چار کنفرم ہیں جب کہ دو کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جارہا ہے

نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے بتایا ہے کہ مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان اسکواڈ کے کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

نیوزی لینڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے لیے سب سے اہم عوام کا تحفظ ہے، قومی اسکواڈ میں شامل بعض افراد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، دورہ پر آئی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے بات چیت جاری ہے، کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 روز پہلے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، نیوزی لینڈ میں کورونا ایس او پیز کے تحت سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے 3 ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close