پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے

نیوز ڈیسک

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 15 کروڑ ڈالرز سے زائد ہوگئے ہیں

صرف گزشتہ ایک ہفتے میں 8.8 کروڑ ڈالر کے اضافے سے  پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر اب 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 ارب 86 کروڑ ڈالر تک اضافہ ہوگیا ہے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 15 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی شیئرز کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز بھی  تیزی کا رجحان برقرار رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں کسی ایک دن میں کاروبار کا یہ سب سے بڑا حجم ہے. پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کی گئی

واضح رہے کہ 26 مئی2021ء کو بھی بتایا گیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز بدھ کو تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 511.65 پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور 67.13 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 85 ارب 36 کروڑ 19 لاکھ روپے بڑھ گئی. جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار شیئرز رہا جو منگل کی نسبت 130 فیصد زائد تھا۔

گز شتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث نہ صرف تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 46855 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بلکہ تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 511.65 پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31 پوائنٹس پر بند ہوا. اسی طرح 228.66 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 19126.85 پوائنٹس، جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 333.82 پوائنٹس کے اضافے سے 31528.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر 423 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جس میں سے 284 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 125 میں کمی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 80 کھرب 12 ارب 13 کروڑ 18 لاکھ روپے سے بڑھ کر 80 کھرب 97 ارب 49 کروڑ 37لاکھ روپے ہو گئی۔ جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار شیئرز رہا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں 130 فیصد زائد ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close