ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ کار پر حملے میں ہلاک

نیوز ڈیسک

ایرانی سائنس دان اور ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ 59 سالہ محسن فخری زادہ کو دارالحکومت کے علاقے دماوند میں کار پر حملہ کر کے قتل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق کے مطابق ایران میں ’’بابائے ایٹم بم‘‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کار پر حملے میں شدید زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے

ایران کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائنس دان کی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے جواب میں ان کے محافظوں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے دوران محسن فخری زادہ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سائنسدان کی ہلاکت کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close