مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ ، ایم کیو ایم کا تحفظات کا اظہار

نیوز ڈیسک

وفاقی کابینہ نے چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے، ایم کیو ایم نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بارہ  نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ساتھ ہی ملکی امپورٹ اور ایکسپورٹ کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے کابینہ نے چھٹی مردم شماری کےحتمی نتائج جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے مردم شماری پر وزرا کی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے آج اپنی رپورٹ کابینہ میں پیش کی۔

ذرائع کے مطابق  حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے مردم شماری کےنتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا، ایم کیو ایم کے رکن اور وفاقی وزیر امین الحق نے کابینہ میں اختلافی نوٹ رکھتے ہوئے موقف اپنایا کہ ایم کیو ایم 2017ع کی مردم شماری اور مردم شماری پر ڈی لمیٹیشن کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر نئی مردم شماری کا مطالبہ کرتی ہے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بھی منظوری دی گئی

اس کے علاوہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سولہ دسمبر کےفیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے  الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close