نیٹ فلکس پر دوستوں سے مفت پاس ورڈ شیئرنگ کے مزے اب نہیں رہیں گے

ویب ڈیسک

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023ع کے آغاز میں پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جا رہا ہے

نیٹ فلیکس کے مطابق اب آئندہ سال سے جو صارفین اپنے لاگ ان پاس ورڈ دوسروں سے شیئر کریں گے، ان سے اضافی چارج فیس لی جائے گی

نیٹ فلکس نے ایک بیان میں کہا ”صارفین کی رائے جاننے کے بعد ہم (لاگ ان پاس ورڈ) ادھار لینے والوں کے لیے نیٹ فلکس پروفائل کو ان کے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے اہل بنانے جا رہے ہیں اور پاس ورڈ کو دوسرے میں بانٹنے والوں کو ان کی ڈیوائسز کو زیادہ آسانی سے منظم کرنے اور ذیلی اکاؤنٹس (اضافی ممبر) بنانے کی اجازت دیں گے اگر وہ اپنے خاندان یا دوستوں کے لیے ادائیگی کرنا چاہتے ہیں“

بیان میں مزید کہا گیا ہے ”ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے کم قیمت اور اشتہاروں کی مدد سے چلنے والے پلان والے ممالک میں لاگ ان ادھار لینے والوں کے لیے پروفائل کی منتقلی کا اختیار خاص طور پر مقبول ہوگا“

نیٹ فلکس نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ صارفین سے کتنے اضافی چارجز لیے جائیں گے، تاہم لاطینی امریکہ میں جو تجرباتی سروے کیے گئے ہیں ان میں ماہانہ چار پاؤنڈ یا 25 فی صد اضافہ تجویز کیا گیا ہے

واضح رہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً دو لاکھ سبسکرائبرز اور دوسری سہ ماہی میں تقریباً دس لاکھ صارفین کی کمی کا سامنا کرنے کے بعد وڈیو اسٹریمنگ کمپنی اپنی آمدنی بڑھانے پر زور دے رہی ہے

تاہم ایسا لگتا ہے کہ یہ رجحان بدل گیا ہے کیونکہ کمپنی نے تیسری سہ ماہی کے دوران سبسکرائبرز کی تعداد میں چوبیس لاکھ سے زیادہ اضافے کی رپورٹ دی تھی۔ توقع ہے کہ اگلے تین ماہ میں پینتالیس لاکھ نئے صارفین شامل ہو جائیں گے

پاس ورڈ ایک دوسرے سے بانٹ کر دیکھنے والوں پر سختی کرنے کے ساتھ ساتھ نیٹ فلکس نے حال ہی میں ’بیسک ود ایڈز کے نام سے اشتہاروں والے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے، جس کی برطانیہ میں ماہانہ لاگت 4.99 پاؤنڈ ہوگی اور اس کا تین نومبر سے آغاز ہوگا

صارفین ٹی وی اور موبائل ڈیوائسز پر وڈیوز دیکھ سکیں گے لیکن بیسک کے ساتھ اشتہارات اور بنیادی پلان دونوں کے لیے ویڈیو کا معیار 720p/HD تک محدود ہوگا اور اس میں فی گھنٹہ چار سے پانچ منٹ کے اشتہارات شامل ہوں گے

لانچ کے وقت اشتہارات کا دورانیہ 15 یا 30 سیکنڈ ہوگا، جو سیریز اور فلموں سے پہلے اور اس کے درمیان چلائے جائیں گے لیکن لائسنسنگ کی پابندیوں کی وجہ سے کچھ فلمیں اور ٹی وی سیریز دستیاب نہیں ہوں گی اور متعدد ڈیوائسز سے اسٹریم کرنے یا ٹائٹلز ڈاؤنلوڈ کرنے کی سہولت بھی نہیں ہوگی

نیٹ فلکس نے کہا کہ ایسا آف لائن شوز پر اشتہارات دکھانے کی ’تکنیکی پیچیدگیوں‘ کی وجہ سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close