ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور سردی کی شدت اتنی زیادہ ہوگی کہ 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے
تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر سے سردی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی، جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے
رپورٹ کے مطابق 28 تا 29 دسمبر تک سائبیرین ہوائیں پاکستان اور ہندوستان میں داخل ہوں گی جس سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں
محکمہ موسمیات کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ 14 دسمبر کو دن 8:41 منٹ پہ مکمل سورج گرہن ہوگا جو دن 10:41منٹ پہ ختم ہوگا۔ یہ 20 سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا جو امریکہ اور دیگر ریاستوں میں دیکھا جائے گا تاہم پاکستان میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا
ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ سردی کی شدید لہر سے سانس اور دمے کے مریض سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کے لیے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں اور بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔