وہ ہندوستانی نژاد شہری، جو دیگر ملکوں کے صدر، وزیر اعظم بنے؟

ویب ڈیسک

برطانیہ میں کنزویٹو پارٹی نے بھارتی نژاد رشی سونک کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ اس طرح وہ اس اعلیٰ عہدے پر پہنچنے والے پہلے بھارتی نژاد برطانوی شہری بن گئے ہیں

لیکن آپ کے لیے یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ تقسم ہند سے قبل نقل مکانی کرنے والے ہندوستانیوں کے بچے کئی ممالک میں مقتدر عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں

ان میں سے زیادہ تعداد ماریشس اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے تعلق رکھتی ہے، جہاں انہوں نے وزیر اعظم اور صدر کے عہدے بھی سنبھالے۔ اس فہرست میں قائم مقام، عبوری، عارضی یا نمائندہ سربراہان مملکت اور حکومت شامل نہیں ہیں

سیوویساگور رام گولام (ماریشس کے وزیر اعظم)

سیوویساگور رام گولام ماریشس میں ایک معالج اور سیاستدان تھے۔ وکی پیڈیا کے مطابق انہوں نے جزیرے کے واحد وزیر اعلیٰ، پہلے وزیر اعظم اور پانچویں گورنر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ اپنی موت تک ماریشس کی لیبر پارٹی کے سربراہ رہے

بعد میں ان کے بیٹے ڈاکٹر نوین رام گولام نے بھی ملک کے تیسرے اور پانچویں وزیر اعظم کے طور پر فرائض سرانجام دیے

سر سیووساگور رام گولم 18 ستمبر 1900 کو بیلے ریو، ماریشس، ضلع فلاک کے ایک ہندو ہند-ماریشین خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد موہیت رام گولم ہندوستانی تارکین وطن مزدور تھے۔ موہیت 18 سال کی عمر میں 1896 میں ہندوستان نامی جہاز پر ماریشس آئے تھے

ویراسامی رنگڈو (ماریشس)

ماریشس پر ہندوستانی تارکین وطن افراد کا کافی سیاسی اثرورسوخ رہا۔ ویراسامی رنگڈو ماریشس کے مارچ سے جون 1992 میں پہلے صدر بنے تھے۔ ان کا تعلق بھی بھارت کی تمل نسل سے تھا

جمہوریہ ماریشس ، بحر ہند میں ایک جزیرہ ملک ہے۔

قاسم یوتیم (ماریشس)

ماریش کے دوسرے منتخب صدر کی حیثیت سے قاسم یوتیم 30 جون 1992 سے 15 فروری 2002 تک ملک کے تقریباً دس سال تک طویل ترین صدر رہے

1800ع کی دہائی میں قاسم یوتیم کے آباؤ اجداد ہندوستان میں اتر پردیش کے تاریخی شہر اعظم گڑھ کے گاؤں ڈوباون سے ہجرت کر کے آئے تھے۔ ان کی شادی زہرہ عظیم سے ہوئی اور ان کے تین بچے رضا عطیم، دلشاد عطیم اور عمر عطیم ہیں

ان کے علاوہ نوین رام گولام، کیلاش پوریگ، امینا گوریب فکیم، پراویند جوگناتھ اور پریتھوی راج سنگھ روپن بھی ان عہدوں پر رہ چکے ہیں

نور حسن علی (ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو)

نور حسن علی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے دوسرے صدر رہے تھے۔ ہائی کورٹ کے سابق جج نور حسن علی پہلے انڈین نژاد مسلمان تھے جو صدر منتخب ہوئے تھے

سات بچوں میں سے چھٹے نمبر پر، نور حسن علی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں ایک مسلم ہند-ٹرینیڈیڈین خاندان میں پیدا ہوئے تھے

یہ فہرست برصغیر پاک و ہند کے ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومت کے علاوہ خودمختار ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومت کے سربراہوں کی فہرست ہے، جو مکمل یا جزوی ہندوستانی نژاد ہیں۔ وہ ملک میں جماعت المسلمین کی بغاوت کی کوشش کے وقت 1990 میں اقتدار میں تھے لیکن ملک سے باہر تھے۔ انہوں نے حکومت کی باگ دوڑ دوبارہ حاصل کرنے تک لندن میں ہی قیام کیا تھا

ان کے علاوہ بسڈیو پانڈے اور کاملا پرساد بسیسار یہاں تک پہنچ سکی ہیں

رام سیوک شنکر (سرینام)

سرینام میں بڑی جنوبی ایشیائی آبادی سے تعلق رکھنے والے رام سیوک شنکر ملک کے چوتھے صدر تھے۔ شنکر اس سے قبل 1969 سے 1971 تک زراعت اور ماہی پروری کے وزیر بھی رہ چکے ہیں

ان کے علاوہ پرتاپ رادھاکشن یہاں کے وزیراعظم رہ چکے ہیں

چیڈی جگن (گیانا)

گیانا کے ایک سیاستدان اور دندان ساز ایچ ای چیڈی بیریٹ جگن 1961 سے 1964 تک برطانوی گیانا کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ جگن کو گیانا میں ’بابائے قوم‘ کے طور پر جانا جاتا ہے

ویکی پیڈیا کے مطابق 1953 میں وہ جنوبی ایشیا سے باہر حکومت کے سربراہ بننے والے پہلے ہندو اور ہندوستانی نژاد شخص بن گئے تھے۔ ان کے والدین بھی بحیثیت مزدور برطانوی ہندوستان سے گیانا آئے تھے

ان کے علاوہ بھارت جگدیو بھی گیانا کے صدر رہ چکے ہیں

لیو واردکر (آئرلینڈ)

لیو ڈاکٹر ہیں لیکن سیاست میں آئرلینڈ کی کئی اہم وزارتوں پر رہ چکے ہیں۔ وہ 2017 سے 2020 تک وزیراعظم رہے

18 جنوری 1979 کو وہ ڈبلن میں پیدا ہوئے۔ وہ والد ورادکر اشوک اور والدہ مریم کے تیسرے بچے اور اکلوتے بیٹے ہیں۔ ان کے والد بمبئی میں پیدا ہوئے تھے اور 1960 کی دہائی میں ایک ڈاکٹر کے طور پر کام کرنے کے لیے برطانیہ چلے گئے تھے

حلیمہ یعقوب (سنگاپور)

سنگاپور کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر کا اعزاز پانے والی حلیمہ یعقوب پارلیمان کی اسپیکر بھی رہ چکی ہیں

حلیمہ 23 اگست 1954 کو سنگاپور میں اپنے خاندانی مکان میں ایک ہندوستانی والد اور مالائی ماں کے ہاں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ایک چوکیدار تھے، جو دل کا دورہ پڑنے سے اس وقت انتقال کر گئے، جب وہ آٹھ سال کی تھیں

ان کے علاوہ ہندوستانی نژاد سیلاپن رامنتھن بھی سنگاپور کے صدر رہ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close