کراچی میں‌ بارشوں‌ کی تباہی، دیوار گرنے سے 9 افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک

سندھ کے دارالحکومت کراچی حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، حادثات و واقعات میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں

رپورٹ کے مطابق کراچی میں مختلف حادثات و واقعات میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، کراچی کے علاقے گلستان جوہر صائمہ اسکوائر کی دیوار گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزوئی کے مطابق دیوار کے ملبے تلے دبنے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے اس واقعے بارے دعویٰ کیا ہے کہ آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں دیوار گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں

علاقہ مکینوں کے مطابق دو گھنٹے سے زائد ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے فون کرتے رہے لیکن کوئی مدد کو نہیں پہنچا، اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا گیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close