سات سال کی عمر میں اسی کلوگرام وزن اٹھانے والی دنیا کی مضبوط ترین بچی

نیوز ڈیسک

اسی کلوگرام وزن اٹھانے والی سات سالہ مضبوط روری وین اب تک متعدد رکارڈ اپنے نام کرچکی ہے

تفصیلات کے مطابق ویٹ لفٹنگ کے جنون میں مبتلا سات سالہ روری وین نے پانچ سال کی عمر سے ہی ویٹ لفٹنگ شروع کردی تھی، جس کے بعد اس کے والد نے بچی کے شوق کو پورا کرنے کے لیے اس کو باقاعدہ ویٹ لفٹنگ کی ٹریننگ کروائی۔ روری ننھی سی عمر میں اتنا وزن اٹھانے کے قابل ہوگئی ہے، جو عام طور پر ایک نوجوان جم میں بمشکل ہی اٹھا سکتا ہے

صرف چار فٹ لمبی روری وین سات سال کی عمر میں اسی کلوگرام ڈیڈ لفٹنگ کرسکتی ہے، جو وزن عام طور پر اولمپکس میں خواتین کے لیے مختص ہوتا ہے، جبکہ سات سالہ بچی 61 کلو گرام کے ساتھ اسکواٹ، 42 کلوگرام کے ساتھ جرک اور 32 کلوگرام کے ساتھ سنیچ پوزیشن کی کثرت کر سکتی ہے

گذشتہ ہفتے ہی گیارہ اور تیرہ سال سے کم عمر امریکی ویٹ لفٹر کی تیس کلو گرام کی کیٹیگری میں روری وین کو چیمپئن کا تاج پہنایا گیا۔ روری وین کو امریکا کی تاریخ میں کم عمر ترین ’یوتھ نیشنل چیمپئن‘ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے، جب کہ گیارہ سال سے کم عمر کی کیٹیگری میں وہ بہترین ’پونڈ فار پونڈ‘ لفٹر بھی ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے روری وین کا کہنا تھا کہ مجھے خود کو مزید مضبوط بنانا اچھا لگتا ہے. میری کوشش ہے کہ میں جو کچھ بھی کر رہی ہوں، اس میں خود کو مزید بہتر کر سکوں، جب کہ میں اس چیز کی پرواہ نہیں کرتی کہ میرے کسی بھی عمل سے آگے کیا ہوگا، میں صرف اپنا شوق پورا کرتی ہوں

اپنی بیٹی کی کامیابی پر انتہائی خوش روری وین کے والد کا کہنا ہے کہ روری صرف دنیا کی مضبوط ترین لڑکی نہیں بلکہ اس عمر میں اتنا مضبوط لڑکا یا لڑکی آّج تک پیدا ہی نہیں ہوا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close