محکمہ کالجز سندھ کا کالجوں میں داخلے کے بارے میں اہم اعلان

نیوز ڈیسک

رواں سال کالج میں داخلے سے محروم طلباء میرٹ کی بنیاد پر بغیر کلیم فارم جمع کرائے من پسند کالج میں داخلہ لے سکیں گے

88  کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں گیارہویں جماعت میں داخلوں کے لئے درخواستوں کی آن لائن وصولی 13 اکتوبر کو مکمل ہوگئی ہے

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین مرکزی داخلہ پروگرام  2020ع عبدالحمید چنڑ نے کہا ہے کہ مرکزی داخلہ پروگرام 2020ع کے تحت کراچی کے کل 88 کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں طلبہ اور طالبات کے گیارہویں جماعت میں داخلوں کے لئے درخواستوں کی آن لائن وصولی 13 اکتوبر تک مکمل ہوگئی ہے

داخلہ کے لئے 99588 درخواستیں موصول ہوئیں. تمام گروپ میں داخلوں کے لئے پلیسمنٹ لسٹوں کا اجراء کر دیا گیا ہے.

اعلامیے کے مطابق کالجوں کے پرنسپل ان طلبا و طالبات کو داخلہ دے سکتے، جو کالج میں بغیر کلیم انٹر کے داخلوں کے لئے آ رہے ہیں

کلیم ان طلبہ و طالبات کے لیے لازمی ہوگا جو سندھ کے پانچ بورڈ کے علاوہ دیگر بورڈز مثلاً او لیول، ٹیکنیکل بورڈ، آغاخان بورڈ فیڈرل اور ملک کے دیگر بورڈز کے علاوہ اور بیرون ملک سے میٹرک یا اس کے مساوی امتحان پاس کرے کر کے آئے ہوں، ان کے لئے 37 کلیم سینٹر قائم کیے گئے ہیں.

اس طرح کالجوں کے پرنسپلوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایسے تمام طلبہ و طالبات جو ان کے پاس داخلوں کے لیے آئیں، انہیں طلبہ کو داخلہ دینے کا اختیار ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close