سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سردی کی حالیہ لہر کے باعث ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا جب کہ محکمۂ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز تک سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے
تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر کی وجہ سے درجۂ حرارت مزید 2 درجے گر گیا ہے ۔ گذشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کی جانب سے 10 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی حالیہ لہر مزید تین سے چار روز جاری رہ سکتی ہے۔