جعلی اکاؤنٹس کیس کے بعد ایک اور میگا اسکینڈل کا انکشاف

نیوز ڈیسک

جعلی اکاؤنٹس کیس کے بعد ایک اور میگا اسکینڈل کا انکشاف سامنے آیا ہے. ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بینکوں کے 160 مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے.

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے کراچی میں مختلف بینکوں کے ایسے 160 جعلی اور مشتبہ اکاؤنٹس کاسراغ لگایا گیا ہے، جن سے ابتدائی طور پر 22 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑی گئی ہیں

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کی اجازت سے کراچی میں 160 اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے انکوائری بھی رجسٹر کرلی گئی ہے. جب کہ اس حوالے سے کارپوریٹ سرکل میں دس سے زائد افسران پر مشتمل ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقات کے پہلے مرحلے میں بینکوں سے ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق جن اکاونٹ کا سراغ لگایا گیا ہے وہ جعلی ناموں پر کھلوائے گئے تھے. بھیجی اور وصول رقم مزید جن اکاونٹس میں منتقل ہوئیں، ان کی جانچ بھی شروع کردی گئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close