حکومت نے بلاول بھٹو کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی

نیوز ڈیسک

وفاقی حکومت نے بلاول بھٹو کی خواہش پر جیل میں قید قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کل شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے. پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے بلاول بھٹو کی آمد سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل کو خط بھی لکھ دیا ہے، حکومتی ذرائع نے بھج بلاول بھٹو کی درخواست ملنے کی تصدیق کر دی ہے. ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی بلاول بھٹو کے ساتھ ہونگے

گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی، جو اس وقت جیل میں ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو میاں شہباز شریف سے ان کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کریں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا

واضح رہے کہ گذشتہ شب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مینار پاکستان لاہور میں حکومت مخالف گیارہ جماعتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں اپنے خطاب میں حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  مذاکرات کا وقت گزر چکا، اب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے. ہم اسلام آباد آ رہے ہیں اور پہنچ کر وزیر اعظم سے استعفیٰ چھین لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close