جاپانی سائنسدانوں نے مارکیٹ میں “قلمی ٹماٹر” متعارف کرا دیا. بلڈ پریشر کی کمی میں معاونت کا دعویٰ

نیوز ڈیسک

جاپانی سائنسدانوں نے “قلمی ٹماٹر” مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے، جاپان کی وزارت صحت نے جینیاتی طور پر تیار کیے جانے والے ٹماٹر کی فروخت کی منظوری بھی دے دی ہے

جاپان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جینیاتی طور پر تیار کیے جانے والے ٹماٹر میں قدرتی اقسام کے ٹماٹر سے مختلف کوئی جینز نہیں ہیں

تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپانی وزارتِ صحت کے ماہرین کے ایک پینل نے ملک کے پہلے جینیاتی کانٹ چھانٹ کے حامل ٹماٹر کی فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ یہ ٹماٹر یونیورسٹی آف تسُوکُوبا اور ایک بائیو ٹیک کمپنی نے مشترکہ طور پر تخلیق کیا ہے

رپورٹ کے مطابق پینل نے گذشتہ روز ایسے ٹماٹر کی فروخت کی درخواست منظور کر دی ہے، جس کے جینیاتی سیٹ میں رد و بدل کرکے اسے گابا نامی امینو ایسڈ زیادہ مقدار میں پیدا کرنے کے قابل بنایا گیا ہے، اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون ہے۔

اس جینیاتی ٹماٹر کے متعلق پینل کا کہنا ہے کہ اس میں ایسے کوئی جینز نہیں ہیں جو قدرتی اقسام کے ٹماٹروں سے مختلف ہوں۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جینیاتی کانٹ چھانٹ سے الرجی پیدا کرنے والے عناصر یا زہریلے مادوں کی مقدار میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال متعارف کرائے گئے ایک ضابطے کے تحت، جینیاتی تبدیلی کے ذریعے تیار کردہ غذائی اجناس کو حکومت کو درخواست دینے کے بعد صرف اُسی صورت میں فروخت کیا جا سکتا ہے، جب ماہرین کا پینل اس نتیجے پر پہنچے کہ مذکورہ خوراک کو کسی تحفظاتی معائنے کی ضرورت نہیں ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close