شدید سردی پڑنے کا امکان، محمکۂ موسمیات کی پیش گوئی

نیوز ڈیسک

کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی 9 تک گرنے کے بعد محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چند روز میں شدید سردی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چند روز تک دھوپ کے ساتھ موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے.

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دن کراچی اور حیدرآباد میں تیس سے چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ساتھ کراچی، جیکب آباد، نوابشاہ، سکھر میں بھی درجۂ حرارت چار سےآٹھ سینٹی ڈگری کم ہوگا

محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 6 سے 8 ڈگری کم ہوسکتا ہے

جب کہ حیدرآباد میں کم سے کم درجۂ حرارت چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close