پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے ساتھ اپنے معاہدے کے آخری سال میں کھیلتے ہوئے، لیونل میسی کو پیس ڈی کیسل کے خلاف آخری گیم میں ابتدائی الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس نے ایک بار پھر PSG کے ساتھ ان کے مستقبل کے حوالے سے خدشات کے چرچے کو جنم دیا اور ان کے اپنے ہم عصر کرسٹیانو رونالڈو کی طرح سعودی کلب میں جانے کی قیاس آرائیاں سنی جا رہی ہیں
کلبز سے کھلاڑیوں کے منتقلی کے معاملات کے ماہر فیبریزیو رومانو نے بتایا کہ ورلڈ کپ 2022ع کے فاتح کپتان کا پی ایس جی کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کے لیے زبانی معاہدہ ہوا ہے، لیکن تصویر ابھی واضح نہیں ہے
ارجنٹینا کو تیسری بار عالمی چیمپئین بنوانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی مبینہ طور پر پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کلب سے معاہدے بڑھانے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے، اور اس دوران سعودی عرب جانے کی افواہیں گردش کرنے لگیں
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے کپتان لیونل کی جرمن کلب سے نئے معاہدے کی توقع کی جارہی تھی لیکن پینتیس سالہ فٹبالر نے اپنا ذہن بدل لیا ہے اور رواں سیزن نیا کلب جوائن کر سکتے ہیں
میسی کی پیرس سینٹ جرمن کلب میں رہنے سے ہچکچاہٹ نے سعودی فٹبالر فیڈریشن کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے، جس نے پہلے ہی ارجنٹائن کے عظیم حریف کرسٹیانو رونالڈو کو النصر کلب میں لا کر دنیا کو دنگ کر دیا ہے
سعودی فٹبال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ابراہیم الکاسم نے کہا کہ وہ ارجنٹائن کے آئیکون پلئیر کو ملک میں خوش آمدید کہیں گے
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم لیونل میسی کی ممکنہ آمد کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں تاہم عظیم فٹبالر کو ایک دن ڈومیسٹک لیگ میں شامل کرنا چاہیں گے
ابراہیم الکاسم نے کہا کہ یقیناً ہم رونالڈو اور میسی کو ایک ہی لیگ میں دوبارہ دیکھنا چاہیں گے لیکن اس حوالے کوئی بات قبل از وقت ہوگی
یورپی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے نئے کلب النصر کے روایتی حریف الحلال بارسلونا کے سابق کھلاڑی کو سائن کرنے کی کوشش کر سکتا ہے
واضح رہے کہ لیونل میسی کے آپشنز بھی خالی نہیں ہیں، ان کے سابق کلب بارسلونا، مانچسٹر سٹی اور یہاں تک کہ امریکی کلب انٹر میامی بھی فٹبالر کو اپنے ساتھ منسلک کرنے خواہشمند ہے۔
تو میسی کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ فٹبال کے شائقین اب یہ دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ میسی یورپی کلبز میں رہتے ہیں یا سعودی عرب میں نیا سفر شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔