سو سالہ شخص کا ایک ہی کمپنی میں چوراسی سال تک کام کرنے کا کارڈ

ویب ڈیسک

براسیلیا – برازیل میں والٹر اورتھمان نامی ایک سو سالہ شہری نے چوراسی سال تک ایک ہی کمپنی میں ملازمت کرکے ایک بہت ہی منفرد عالمی رکارڈ قائم کردیا ہے

نوکری پیشہ اکثر افراد اچھی نوکری کی تلاش میں کمپنی تبدیل کرتے رہتے ہیں، اگر سرکاری نوکری ہو تو بات الگ ہے لیکن پرائیویٹ جاب ہونے کی صورت میں لوگ اس ملازمت کے ادارے کو ترجیح دیتے ہیں، جہاں اچھی تنخواہ ملتی ہو اس طرح وہ کہیں بھی زیادہ عرصے تک نہیں ٹکتے تاہم برازیل میں ایسا معمر شہری ہے، جس نے ایک ہی کمپنی میں چوراسی سال تک کام کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ والٹر کی عمر سو برس ہے اور کسی کپڑے بنانے والی کمپنی کے ملازم ہیں۔ والٹر کا کہنا ہے ”اگر آپ کسی بھی جگہ پیشہ ورانہ انداز میں طویل عرصے تک کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کام کا انتخاب کریں، جس سے آپ کو محبت ہے“

انہوں نے کہا ”میں ہمیشہ سے جذبے اور لگن سے کام کرتا ہوں۔“

خیال رہے کہ والٹر اورتھمان نے ایک ہی کمپنی میں پہلے چھوٹے عہدے سے ملازمت کا آغاز کیا اور اپنی محنت کی بدولت ترقی حاصل کی اور ابھی وہ سیلز مینجر ہیں

اپنی صحت اور طویل عمر کے بارے میں ان کا کہنا تھا ”میں کھانے میں نمک اور چینی کا استعمال کم کرتا ہوں ، ہمیشہ صحت بخش غذاؤں کا انتخاب بھی یقینی بناتا ہوں“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close