کوکا کولا اب اسمارٹ بنائے گا۔۔

ویب ڈیسک

اطلاعات ہیں کہ جلد ہی مشروب بنانے والی دنیا کی معروف ملٹی نیشنل کمپنی کوکا کولا اسمارٹ فونز متعارف کرائے گی

تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کمپنی صرف ایک ہی فون متعارف کرائے گی یا پھر وہ ہمیشہ کے لیے موبائل برانڈ شروع کرنے کی جا رہی ہے

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’نائن ٹو فائیو گوگل ’ کے مطابق کوکا کولا کے لوگو سے سجے سرخ رنگ کے اسمارٹ فونز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹیکنالوجی کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے متعدد افراد نے دعویٰ کیا کہ مشروب کمپنی اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے

اگرچہ تاحال کوکا کولا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی متعدد ویب سائٹس کے مطابق مارکیٹ میں چہ مگوئیاں ہیں کہ مشروب کمپنی رواں برس کے وسط تک اسمارٹ فون پیش کرے گی

رپورٹس کے مطابق کوکا کولا اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنیوں کے اشتراک سے مڈ رینج کا فون پیش کرے گی، جس کے بیک پر دو کیمرے دیے جائیں گے

خبریں ہیں کہ مشروب کمپنی اپنے فون کو ’کولا فون‘ کے نام سے پیش کرے گی اور اس میں مین کیمرا 108 میگا پکسل کا دیا جائے گا جب کہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے

رپورٹس ہیں کہ کولا فون کو 7۔6 انچ میں پیش کیا جائے گا اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی اور اسے 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے

خبریں ہیں کہ فون کی قیمت ستر سے نوے ہزار روپے کے درمیان رکھی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے

اسی حوالے سے بھارتی صحافی اور ٹیکنالوجی کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے مکل شرما نے بھی کولا فون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ فون کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بھارت میں متعارف کرایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close