اب تعمیراتی لاگت کا حساب لگائیں آن لائن کیلکولیٹر سے!

ویب ڈیسک

پاکستان میں نجی شعبے میں کام کرنے والے ایک ریئل اسٹیٹ پورٹل ’زمین ڈاٹ کام‘ نے تعمیراتی لاگت کا حساب لگانے کے لیے ’کنسٹرکشن کوسٹ کیلکولیٹر‘ کا اجرا کیا ہے

کنسٹرکشن کوسٹ کیلکولیٹر کسی گھر یا عمارت کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مواد کی مقدار کا حساب لگانے کے لیے الگورتھم کا استعمال کرتا ہے

کنسٹرکشن کوسٹ نامی یہ کیلکولیٹر زمین ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر مفت دستیاب ہے

یہ پاکستان کے ہر شہر میں لاگو ہونے والے مواد کے اخراجات فراہم کرتا ہے، جس میں کسی مخصوص ہاؤسنگ سوسائٹی کے مخصوص ضابطوں کے مطابق مزید ترمیم کی جا سکتی ہے

یہ کیلکولیٹر عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ٹھیکیداروں کے لیے بھی کارآمد ہے، جو اپنے صارفین کے لیے قیمت کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ صارفین کسی بھی طول و عرض کے گھر کے لیے قیمت کا مخصوص حساب لگانے کے لیے باتھ رومز، بیڈ رومز، اور کچن وغیرہ جیسی تفصیلات کی وضاحت کر سکتے ہیں

اس حوالے سے زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراڈکٹس عثمان علی نے بتایا ’کنسٹرکشن کوسٹ کیلکولیٹر کی تیاری کا مقصد صارفین کو گھر کی تعمیر کی لاگت کا حساب لگانے کے لیے آسان سہولت فراہم کرنا تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ’ماضی میں اس طرح کے حساب کتاب کرنا عام لوگوں کے لیے کافی مشکل تھا، تاہم کنسٹرکشن کوسٹ کیلکولیٹر اس عمل کو زیادہ آسان بنائے گا۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close