’پٹھان‘ کی باکس آفس پر تاریخی کامیابی، دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے کما لیے

ویب ڈیسک

بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا کاروبار کر لیا ہے

اپنی ریلیز کے چوتھے ہفتے بھی ’پٹھان‘ کی بھارت سمیت دنیا بھر کے باکس آفس پر دھوم جاری ہے

منگل کو یش راج فلمز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا ہے کہ ’پٹھان نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کما لیے ہیں۔‘

اس طرح پٹھان ریلیز کے پہلے مرحلے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے

ادہر باکس آفس کے تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ’پٹھان‘ نے انڈیا بھر سے پانچ سو کروڑ کما لیے ہیں۔‘

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور یہ پہلی ہندی فلم ہے جس نے پانچ سو کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس کے علاوہ ’پٹھان‘ تیز ترین پانچ سو کروڑ روپے کمانے والی بھی پہلی فلم بن گئی ہے

ان تمام کامیابیوں کے بعد ’پٹھان‘ کی نظریں 2017ع میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’باہو بلی 2‘ کے باکس آفس کے ریکارڈ کو توڑنے پر مرکوز ہیں

’باہو بلی 2‘ نے بھارت بھر سے 510 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کیا تھا۔ شاہ رخ خان کی فلم کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف مزید دس کروڑ درکار ہیں

خیال رہے ’پٹھان‘ نے 25 جنوری کو اپنی ریلیز کے پہلے دن بھارت بھر سے 57 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کر کے نیا ریکارڈ قائم کر لیا تھا۔
شاہ رخ خان، دیپکا پاڈوکون اور جان ابراہام کی یہ فلم یش راج فلمز کے ’سپائے یونیورس‘ کی فلموں کی کڑی ہے جس میں سلمان خان کی ٹائیگر سیریز اور ریتھک روشن کی فلم ’وار‘ بھی شامل ہیں

’پٹھان‘ میں سلمان خان نے بھی کیمیو رول ادا کیا تھا جبکہ ’وار‘ فلم کے کبیر (ریتھک روشن) کا بھی فلم میں ذکر کیا گیا ہے

فلم میں جاسوس کا کردار ادا کرنے کے بارے میں پیر کو سوالات جوابات کے سیشن میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’اب میں وہ کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جو کردار لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں بطور اداکار اب بڑا ہو گیا ہوں۔ میری ذاتی پسند ختم ہوتی جا رہی ہے۔‘

’پٹھان‘ کے سیکوئل کے بارے میں واضح کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’صرف پٹھان 2 ہی نہیں بلکہ میں خود اپنی تمام فلموں کا اعلان کروں گا اور آپ لوگوں کو بتاؤں گا۔ میرے سچ بتانے تک براہ کرم انتظار کریں اور احمقانہ خبروں کو مت سنیں‘

رواں سال شاہ رخ خان کی دو مزید فلمیں بھی ریلیز ہوں گی

ان کی دوسری فلم ’جوان‘ کے نام سے ہے جس کی ہدایت کاری جنوبی انڈیا کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار نے کی ہے۔ یہ فلم دو جون کو ریلیز کی جائے گی

اس کے بعد سال کے آخر میں کنگ خان راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close