سندھ حکومت کا پبلک اور نجی میڈیکل کالجوں سے متعلق اہم فیصلہ

نیوز ڈیسک

سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبے کے پبلک اور  نجی  میڈیکل کالجوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کی، اجلاس میں صوبائی کابینہ نے متفقہ طور پر پاکستان میڈیکل کونسل (پی ایم سی) کے تحت سندھ میڈیکل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا

فیصلے کے مطابق کمیشن صوبے میں پبلک اور نجی میڈیکل انسٹیٹیوٹ کو ریگولیٹ کرے گا، ان کالجوں میں سندھ کے95 فیصد اور دیگر صوبوں کے 5 فیصد طلبا کو داخلہ دیا جائے گا، فیصلہ کیا گیا ہے کہ نجی میڈیکل کالجوں کا فیس اسٹرکچر بھی سندھ حکومت خود طے کرے گی

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) ایکٹ رواں سال چوبیس ستمبر کو وفاقی حکومت نے منظور کیا تھا، محکمۂ صحت سندھ وفاقی پی ایم سی کو خط لکھ کر کابینہ کی سفارشات سے آگاہ کرے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کووڈ-19 کے باعث ہنگامی حالات ہیں، فوری طور پر نرسز کو پوسٹنگ دی جائے، اسٹاف نرسز کی شدید ضرورت ہے، ان کو تقرری کے حکم نامے فوری طور پر جاری کیے جائیں

بعد ازاں سندھ کابینہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن پاس نو سو اٹھاون اسٹاف نرس (بی ایس-16) کو فوری بھرتی کرنے کی منظوری دی، اس کے علاوہ باقی معاملات تین مہینوں کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا

صوبائی کابینہ نے پی اے ایف شہباز بیس جیکب آباد کو کنٹونمنٹ قرار دینے سےمتعلق کمیٹی تشکیل دی، جس میں شبیر بجارانی، مرتضیٰ وہاب، اعجاز جاکھرانی کو شامل کیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close