یوٹیوبرز ماہانہ کتنا اور کیسے کماتے ہیں؟

ویب ڈیسک

ڈجیٹل دور میں جہاں زندگی کے مختلف شعبوں میں تبدیلیاں آئی ہیں، وہیں آمدنی کے ذرائع بھی بدل گئے ہیں اور اب کمانے کے لیے لوگ ڈجیٹل نیٹ ورک کی آمدنی کو زیادہ ترجیح دینے لگے ہیں

یہ ایک ایسا ذریعہ ہے، جس سے کم وقت میں زیادہ پیسے کمائے جا سکتے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں یوٹیوبرز گھر بیٹھے مختلف موضوعات پر وڈیوز بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کر کے لاکھوں ڈالرز کما رہے ہیں

یوٹیوبرز مختلف طریقوں سے پیسہ کما سکتے ہیں، جن میں مصنوعات کی فروخت اور اسپانسرشپ شامل ہیں، تاہم، گوگل اشتہارات ایک نیا طریقہ ہے، جو ان کی آمدنی میں اضافہ کرتا ہے

سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کرنے والے یوٹیوبرز (جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ ہیں) گوگل کے اشتہارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے وڈیوز کو مونیٹائز کر سکتے ہیں

اگر آپ یوٹیوب سے براہ راست آمدنی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے یوٹیوب اکاؤنٹ میں کم از کم ایک ہزار سبسکرائبرز اور وڈیوز پر چار ہزار ویوز ہونا لازمی ہیں، اس کے بعد آپ یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس کے ذریعے کری ایٹرز (creators) اشتہارات، سبسکرپشنز اور چینل ممبرشپ کے ذریعے اپنے یوٹیوب چینلز سے آمدنی کا آغاز کر سکتے ہیں

امریکی آن لائن میڈیا کمپنی انسائڈر کی رپورٹ کے مطابق کئی یوٹیوبرز کا کہنا تھا کہ ایک وڈیو کے ایک ہزار ویوز پر انہوں نے 1.61 ڈالر سے 29.30 ڈالر کے درمیان کمائے

ماہانہ آمدنی

آمدنی کا انحصار وڈیوز کی ویوز، دیکھنے والوں کے مقام، اور مواد جیسے عوامل پر ہوتا ہے۔ چھبیس مختلف یوٹیوبرز کا کہنا تھا کہ وہ ہر ماہ 82 ڈالر سے 83 ہزار ڈالر کے درمیان تک کما لیتے ہیں

کریئیٹرز کی آمدنی ہر ماہ مختلف ہوتی ہے، مثال کے طور پر سارا لیونڈر ایک یوٹیوبر ہیں، جن کے ایک لاکھ سبسکرائبرز ہیں جو ایک ماہ میں ایک ہزار ڈالر یا کبھی چھ ہزار ڈالر سے زائد کما لیتی ہیں

ایک اور یوٹیوبر جن کے دس لاکھ سبسکرائبرز ہیں اور اپنے یوٹیوب چینل پر مالی موضوعات سے متعلق مختلف امور پر بات کرتے ہیں، وہ ایک ماہ میں پچاس ہزار ڈالر کماتے ہیں

تیس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ ایک برطانوی یوٹیوبر علی ابدال نے گزشتہ تیس دنوں میں ساڑھے چار ہزار ڈالر ستائیس ہزار ڈالر کے درمیان کمائی کی

تاہم صرف ایک ہزار سبسکرائبرز والے یوٹیوبرز بھی ایک ماہ میں اچھی خاصی آمدنی کما سکتے ہیں جو دو سو تیرہ ڈالر تک بنتی ہے

ایک وڈیو پر ہزار ویوز والے یوٹیوبرز کی آمدنی

ایک وڈیو (جس میں اشتہار بھی موجود ہو) کو اگر ایک ہزار لوگوں نے دیکھا ہے تو اشتہار دینے والا یوٹیوب کو ایک مخصوص رقم کی شرح ادا کرتا ہے، جس کے بعد یوٹیوب اس کا 45 فیصد حصہ لیتا ہے اور کریئیٹر کو بقیہ 55 فیصد حصہ ملتا ہے

ایک وڈیو کو اگر ایک ہزار لوگوں نے دیکھا ہے تو یوٹیوبر 1.61 ڈالر سے 29.30 ڈالر کماتا ہے

ایک ویڈیو پر ایک لاکھ ویوز والے یوٹیوبر کی آمدنی

ایک وڈیو پر ایک لاکھ ویوز والے یوٹیوبر کی آمدنی کا انحصار گوگل کے اشتہارات، وڈیو کے مواد (کانٹینٹ) اور دیکھنے والے لوگوں پر انحصار کرتا ہے

سلور، گولڈ اور ڈائمنڈ پلے بٹن کا کیا مطلب ہے؟

یوٹیوب اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے وڈیو میکرز کی خدمات اور کارکردگی کے اعتراف میں انہیں مختلف سہولتیں اور اعزازات مہیا کرتا ہے

گولڈ پلے بٹن دس لاکھ سبسکرائبرز کے حامل چینلز کو دیا جاتا ہے، یہ سونے کی پانی کی تہہ چڑھا دھاتی بٹن ہوتا ہے، جس پر چینل کا نام بھی لکھا ہوتا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت کارکردگی کو سراہنے کے لیے یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو کا دستخط کیا ہوا خط بھی دیا جاتا ہے۔

ڈائمنڈپلے بٹن ایک کروڑ سے زیادہ سبسکرائبرز کے حامل چینل کو ملتا ہے، یوٹیوب کی جانب سے یہ اعزاز اب تک صرف یہ 374 چینلز کو ہی دیا گیا ہے

کسٹم پلے بٹن اس چینل کو ملتا ہے، جو پانچ کروڑ سبسکرائبرز کا ہدف حاصل کرلے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک یہ اعزاز صرف تین چینل ہی حاصل کرسکے ہیں۔

جبکہ کاربن اور زنک سے بنا سلور پلے بٹن چینل کے اس مالک کو دیا جاتا ہے، جس کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ کی حد عبور کر جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close