دل کے مریض افراد کے لیے دورانِ سفر اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے چند تجاویز

ویب ڈیسک

دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے کبھی کبھار سفر کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے، خاص طور پر جب سفر بہت طویل ہو، سیسے میں طویل انہیں دل بند ہونے کا احساس اور اضافی آکسیجن کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے

اس دوران طبی ماہرین چند باتوں کا خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ سفر پر جانے سے قبل کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے

ہیلتھ رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت نے ایسے مریضوں کے لیے کچھ تجاویز پیش کی ہیں، جس کی مدد سے ان کا طویل سفر پر سکون رہ سکتا ہے

اول۔ اٹلانٹا کے نارتھ سائیڈ ہسپتال کے ماہرِ امراضِ قلب، ونسٹن ایچ گانڈی جونیئر کا کہنا ہے کہ جب آپ سفر کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ادویات موجود ہوں

دوئم۔ اگر آپ ہائیکنگ یا پہاڑوں پر چڑھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو بہتر ہے کہ اس سلسلے میں پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں

سوئم۔ دل کے مریض سفر کے دوران صرف ایک جگہ نہ بیٹھے بلکہ حرکت کرتے رہیں، اگر آپ ہوائی جہاز پر سفر کر رہے ہیں تو ہر آدھے گھنٹے بعد ہلکی پھلکی ورزش کریں اور کچھ دیر چہل قدمی کر لیں

چہارم۔ دل کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی خوراک پر توجہ دیں، چکنائی اور زیادہ تیل والے کھانوں سے پرہیز کریں

پنجم۔ سفر کے دوران تازہ پھل اور سبزی کا بنا سالن ڈبے میں پیک کر لیں تاکہ سفر کے دوران آپ آرام سے کھا سکیں

ششم۔ سفر کرنے سے قبل پہلے کارڈیک ٹیسٹ، ای این جی، ایکو کارڈیوگرافی اور ڈاکٹر کے مطابق دیگر ٹیسٹ لازمی کروائیں

ہفتم۔ آپ صرف اس وقت سفر کریں، جب ڈاکٹر کی جانب سے آپ کو مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہو

ہشتم۔ اپنے ڈاکٹر کو اپنے سفر کے منصوبوں کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ آپ کو بہترین مشورہ دیں سکیں کہ سفر کے دوران آپ کو کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے، مثال کے طور پر کچھ لوگوں کو اضافی آکسیجن کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close