واٹس ایپ کا چیٹ لاک اور وائس نوٹ کو الفاظ میں تبدیل کرنے کے فیچرز کا تجربہ

ویب ڈیسک

معروف میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے مزید تین نئے فیچرز پر تجربہ کرنا شروع کر دیا ہے

گیجٹس 360 کے مطابق واٹس ایپ بِیٹا ریلیز چینل پر تین نئے فیچرز لانے والا ہے۔ اس کا پہلا فیچر آئی او ایس (آئی فون) پر صارفین کی چیٹ کو لاک کرنے کا ہوگا۔ واٹس ایپ اینڈرائڈ صارفین کے لیے ایک مزید فیچر لانچ کرنے والا ہے، جس سے صارفین اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس اپنے فیس بک فرینڈز کو دکھا سکتے ہیں

اس کے علاوہ بِیٹا ٹیسٹرز واٹس ایپ کا نیا فیچر ’وائس ٹرانسکرپشن فیچر‘ بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس کے ذریعے وائس نوٹ (آڈیو میسج) کو الفاظ (ٹیکسٹ فارمیٹ) میں بھی تبدیل کر سکیں گے۔ یہ فیچر آئی او ایس پر ایپ کے نئے ورژن پر موجود ہوگا

ان تمام نئے فیچرز میں وائس ٹرانسکرپشن واحد فیچر ہے، جسے چلانے کے لیے آئی او ایس 16 کی اپڈیٹ کی ضرورت ہوگی

واٹس ایپ کے مطابق چیٹ لاک کا آپشن ایک مرتبہ لگا دینے کے بعد اسے کھولنے کے لیے آئی فون پر فیس آئی ڈی یا ٹَچ آئی ڈی سے تصدیق کرنی ہوگی

صارفین چیٹ انفارمیشن سیکشن کو استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ایک نئے آپشن ’لاکڈ چیٹس‘ پر جا کر اُن چیٹس کو کھول سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ چیٹ لاک ہو جانے کے بعد میسج بھیجنے والے صارف اور اسے موصول کرنے والے صارف کے نام ٹریکر چھپا دے گا، جبکہ تصاویر اور وڈیوز خود بخود گیلری میں محفوظ نہیں ہوں گی

واٹس ایپ اپنا تعلق فیس بک سے واٹس ایپ اسٹیٹس کے براہ راست شیئر کرنے کے ذریعے سے مزید گہرا کر رہا ہے۔ اینڈرائڈ پر واٹس ایپ کے صارف اپنے فیس بک فرینڈز سے اپنا اسٹیٹس تیزی سے شیئر کر سکیں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صارفین اپنا اسٹیٹس فیس بک پر شیئر کر سکتے تھے، تاہم اس کے لیے انہیں ایپ کو چھوڑنا پڑتا تھا

واٹس ایپ نے حالیہ دنوں میں آئی او ایس پر وائس ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروانا شروع کیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو بغیر ہینڈ فری لگائے یا بغیر فون اسپیکر کے بغیر وائس نوٹ کو لکھے ہوئے الفاظ میں پڑھنے کی سہولت ملے گی۔ یہ فیچر ایسی صورتحال میں مفید ثابت ہو سکتا ہے، جہاں کسی کے لیے وائس نوٹ سننا مشکل ہوگا

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق وائس ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس کی ڈیوائس پر لگایا جائے گا جبکہ اِسے واٹس ایپ کے سرورز پر نہیں لگایا جائے گا، جس کے تحت صارفین کے درمیان وائس پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہیں گے

ایپ لینگوئج پیک بھی متعارف کروائے گی، جس کے ذریعے وائس نوٹ مختلف زبانوں میں ٹرانسکرپٹ کیا جا سکے گا۔ اِس فیچر کے ذریعے وائس نوٹ سے لکھے جانے والا میسج سرچ بھی کیا جا سکے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close