سندھ میں کورونا ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے اور سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوائی۔
اطلاعات کے مطابق کورونا ویکسین کے لئے سندھ میں رضاکارانہ ٹرائل جاری ہیں، کورونا ویکسین ٹرائل کی جامع رپورٹ وفاقی وزارت صحت کو ارسال کی جائے گی، اور ملک میں پہلے مرحلےمیں کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کی کمیٹی نے بھی چین سے کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دی ہے۔