کراچی، سونمیانی کے قریب سمندر میں نیا جزیرہ نمودار

نیوز ڈیسک

حب : ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے قریب واقع ساحل سونمیانی کے قریب سمندر میں ایک نیا جزیرہ ابھر آیا ہے

معظم خان نے بتایا کہ سونمیانی کے قریب یہ نیا جزیرہ مغرب میں نمایاں ہوا ہے

ان کا کہنا ہے کہ اسی مقام پر 2010ء اور 2000ء میں بھی جزیرے ابھرے تھے

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر نے مزید بتایا کہ اس علاقے میں جیولوجیکل سرگرمیاں زیادہ ہونے کے بعد جزیرے ابھرتے ہیں

معظم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھرنے والے جزیرے کچھ عرصے بعد دوبارہ سمندر میں ڈوب جاتے ہیں

یاد رہے کہ بلوچستان کے شہر گوادر کے ساحلی علاقے میں 2013ء کے زلزلے کے بعد پیدا ہونے والا چھوٹا جزیرہ ’’زلزلہ کوہ‘‘ کچھ سالوں بعد سمندر برد ہوگیا تھا. یہ جزیرہ 6؍ سال قبل آنے والے 7.7؍ شدت کے زلزلے کے بعد نمودار ہوا تھا

’’زلزلہ کوہ‘‘ زلزلے کے نتیجے میں پانی کے نیچے موجود کیچڑ اور دلدلی آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد نمودار ہوا تھا۔ سمندر کی تیز لہروں کی وجہ سے کٹاؤ کے باعث یہ جزیرہ بعد میں مکمل طور پر غائب ہو گیا۔ جزیرے کی دراڑوں سے زہریلی اور آتش گیر گیسیں خارج ہونے کے باوجود یہ جزیرہ سیاحوں اور مقامی افراد کے لئے کشش کا باعث بنا ہوا تھا۔ یہ جزیرہ 295؍ فٹ بلند اور 135؍ فٹ طویل تھا. ناسا نے ارتھ آبزرونگ ون اور لینڈ سیٹ 8؍ سیٹلائٹ کی مدد سے اس کی تصاویر بھی بنائی تھیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close