جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں چوری کی ایسی واردات ہوئی، جو بظاہر تو کامیاب تھی لیکن چوروں کو کوئی فائدہ نہ دے سکی اور ذرا سی بےدھیانی سے چوروں کی حکمت عملی پر پانی پھر گیا گئی
ہوا کچھ یوں کہ پیرو کے وسطی شہر ہوانکیو میں اتوار کو تین چورں نے ایک اسٹور سے ڈسپلے پر رکھے گئے جوتے چوری کیے، لیکن وہ سب کے سب ایک ہی پیر یعنی دائیں پاؤں کے تھے
مقامی دکان نے رپورٹ کیا کہ چوروں نے دکان میں ڈسپلے پر رکھے گئے دو سو جوتے اٹھائے۔ ڈکیتی کی مالیت پچاس ہزار پیرو سولز یا تیرہ ہزار چار سو ڈالر تھی
ان جوتوں کو بیچ کر وہ یقیناً مالی فائدہ حاصل کر سکتے تھے لیکن یہ تمام ہی دائیں پاؤں کے تھے
یہ واضح نہیں کہ اُن سے یہ غلطی جلدبازی میں سرزد ہوئی یا شاید اُن کا مقصد صرف دائیں پیر کے جوتے چُرانا ہی تھا، لیکن یہ بات یقیناً بعید از قیاس ہے
ایل کامرسیو نے رپورٹ کیا کہ دکان کے حفاظتی کیمرے کی فوٹیج نے جرم کو قید کر لیا۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ چور اتوار کی صبح 3.30 بجے اپنی تیسری کوشش میں تالہ توڑتے ہیں اور ایک ٹرائی سائیکل پر جوتوں کے ڈبے باہر نکالتے ہیں۔ ڈکیتی میں معروف عالمی برانڈز کے جوتے شامل تھے
مقامی پولیس کے سربراہ ایڈوان ڈیاز نے مقامی میڈیا کو بتایا ”ہم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ اس ڈکیتی کی غیر معمولی بات یہ ہے کہ صرف دائیں پاؤں سے جوتے چوری کیے گئے ہیں“
انہوں نے مزید کہا کہ فوٹیج اور فنگر پرنٹس کی مدد سے ہم ان افراد کو تلاش کر سکیں گے۔