نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاز سراج درانی کو گرفتار کر لیا

نیوز ڈیسک

نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنما و سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا.

سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کے سامنے سرینڈر کرنے کے حکم کے بعد آغاز سراج درانی 4 گھنٹے سے زائد وقت تک عدالت عظمیٰ کے احاطے میں موجود رہے۔

گھنٹوں بعد جب وہ باہر آئے تو نیب راولپنڈی کے حکام نے انہیں گرفتار کر لیا.

قبل ازیں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے آغا سراج درانی کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close