امریکی صدر ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان

ویب ڈیسک

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹس ٹویٹر اور فیسبک سے ناراضگی کے بعد اب ٹک ٹاک کے خلاف پابندی کا بھی اعلان کردیا ہے۔

امریکی حکام نے بھی اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یہ سروس چینی خفیہ اداروں کا ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین، بائٹ ڈانس کی ملکیت والی اس ایپ کو امریکیوں کی ذاتی معلومات کو جمع کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے.

میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم امریکہ میں ٹِک ٹِک پر پابندی لگا رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے ایمرجنسی اقدام یا ایگزیکٹو آرڈر کا استعمال کرتے ہوئے جلد ہی کارروائی کریں گے اور ٹک ٹاک پر مکمل پابند عائد کر دیں گے.

واضح رہے کہ امریکی صدر حالیہ دنوں میں ٹوئیٹر اورفیس بک سے تنازع کے حوالے سے بھی خبروں کی زینت بنے رہے ہیں ، ابھی اس تنازع کا شور تھما بھی نہیں تھا کہ اب انہوں نے ٹک ٹاک پر پابند کا نیا بکھیڑا کھڑا کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close