برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے
تفصیلات کے مطابق لندن کی عدالت کے جج نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا. انہوں نے فیصلے میں لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر جولین اسانج کو رہا کر دیا گیا، تو وہ مزید قانونی کارروائی کے لئے دوبارہ عدالت میں پیش نہیں ہونگے
فیصلے کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سخت ترین سیکورٹی میں جیل میں ہی رہیں گے
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی عدالت نے جولین اسانج کی امریکا کے حوالے کرنے کی امریکی درخواست بھی مسترد کی تھی.