ملائیشیا کی 62 سالہ خاتون کی 28 سالہ لڑکے سے شادی: ’امید ہے آخری ہوگی‘

ویب ڈیسک

ملائیشیا میں ایک باسٹھ سالہ خاتون کی اٹھائیس سالہ لڑکے سے شادی کے بعد اس جوڑے کو ٹک ٹاک پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جہاں انہوں نے اپنی محبت کی کہانی بیان کی تھی

رقیہ سامت نامی خاتون اور سبحان محمد امین عرف آدم 2021ع میں ٹک ٹاک پر پہلی بار ملے تھے، جس کے بعد انہوں نے گذشتہ سال شادی کر لی تھی

اب اسی پلیٹ فارم پر اپنی کہانی بیان کرنے کے بعد اس جوڑے کو فالوورز کی جانب سے بڑے پیمانے پر پیغامات موصول ہو رہے ہیں، جنہیں ان کی کہانی غیر معمولی اور اچھی لگی

وہ مقامی میڈیا میں بھی مقبول ہو چکے ہیں

وڈیو کے اسکرین گریب میں شوہر اور بیوی دونوں کی پیدائش کے سال دکھائی دیتے ہیں۔ اس میں لکھا ہے: ”بیوی کی پیدائش کا سال 1961 اور شوہر کا 1995 ہے“

یہ دونوں کے درمیان عمر کا فرق ظاہر کرنے کی کوشش ہے

رقیہ سامت نے مقامی روزنامہ ’ہریان میٹرو‘ کو بتایا ”اگرچہ وہ بہت چھوٹے ہیں مگر مجھے یقین ہے کہ میرے شوہر میری زندگی کے آخری وقت تک میرا خیال رکھیں گے اور مجھے امید ہے کہ یہ میری آخری شادی ہے“

رقیہ اس سے پہلے دو بار شادی کر چکی ہیں۔ 1977 میں ان کی پہلی شادی چالیس سال تک چلی اور دوسری شادی صرف دو سال تک ہی چل پائی

ان کے شوہر سبحان نے کہا ”مجھے یقین ہے کہ یہ وہ جوڑ ہے، جسے اللہ نے بنایا ہے“

دونوں کی کچھ دن پہلے ہی ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی وڈیو کو چوبیس لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا

پہلے پہل صرف ٹک ٹاک پر دوستی کے طور پر شروعات ہوئی، لیکن کچھ عرصے بعد، سبحان محمد امین، جو آدم کے نام سے مشہور ہیں، ان کے لیے جذبات رکھنے لگے

سیمپورنا سے تعلق رکھنے والے سبحان نے کہا کہ وہ کوئی مشہور کاروباری یا اس جیسی کوئی چیز نہیں، صرف ایک عام شخص ہیں

لمبا فاصلہ ان کے پھولتے رومانس میں کوئی رکاوٹ نہیں تھا، کیونکہ وہ روزانہ ٹیکسٹ میسجز اور وڈیو کالز کے ذریعے بات چیت کرتے تھے

ایم سٹار کی رپورٹ کے مطابق، سبحان نے ان سے ملنے کا فیصلہ کرنے کے بعد، سب سے پہلے جوہر میں ایک مساجر کے طور پر کام کیا تاکہ کچھ پیسے بچائے اور آخرکار اپنی محبوبہ سے پاسیر پوتہ، کیلنٹن میں ملاقات کی جا سکے

سبحان، جو اب بیوٹی پراڈکٹس فروخت کرنے والے ایجنٹ ہیں اور 10 بہن بھائیوں میں سے آٹھویں ہے، شکر گزار ہیں کہ کسی بھی خاندان نے ان کی شادی پر اعتراض نہیں کیا

باسٹھ سالہ رقیہ کے دس بچے اور بائیس پوتے پوتیاں اور ایک پڑپوتا ہے۔ دونوں نے گذشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا تھا

سبحان امین نے ایم اسٹار آن لائن کو بتایا ”میں ان (رقیہ) سے اپنی سالگرہ کے موقع پر ملا اور یہ ملاقات گذشتہ سال 10 جنوری کو ان کے گھر پر ہوئی تھی“

باغبانی اور ماہی گیری کا شوق رکھنے والے جوڑے نے 6 جون 2022 کو منگنی کی اور 9 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جوڑے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی شادی کو قبول کرنے پر اپنے اہلِ خانہ کے شکر گزار ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے نئے شوہر ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ بھی گھل مل گئے ہیں

رقیہ، جن کا سب سے بڑا بچہ 45 اور سب سے چھوٹا 18 سال کا ہے، کہتی ہیں ”میں 62 سال کی ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں 40 سال کی ہوں،”

اس کے بارے میں کہ وہ سبحان پر کیوں فریفتہ ہوئیں، انہوں نے کہا: ”وہ ایک اچھا آدمی، ذمہ دار، صبر کرنے والا اور بہت خیال رکھنے والا ہے۔“

سبحان نے کہا کہ ان سے شادی کرنے میں ان کا کوئی پوشیدہ ایجنڈا نہیں ہے۔ وہ رقیہ کو اپنی بیوی کے طور پر رکھنے کے لیے شکر گزار ہیں کیونکہ وہ ہر طرح سے خیال رکھنے والی ہیں

”وہ ایک اچھی باورچی بھی ہے۔ میرا پسندیدہ فش ہیڈ کری ہے“ اس نے کہا، ”وہ میری ساتھی، میری گمشدہ پسلی ہے۔ عمر کے فرق کے باوجود، ہماری زندگی ایک ساتھ پرامن ہے، ہم بہت خوش ہیں۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close