کرسٹیانو رونالڈو کے بین الااقوامی کیریئر کے پانچ اہم ترین لمحات کون سے ہیں؟

ویب ڈیسک

اسٹار پرتگالی فٹبالر کرسٹیانورونالڈو نے پہلے ہی سب سے زیادہ میچ کھیل کر مردوں کے عالمی میچوں میں حصہ لینے کا ریکارڈ قائم رکھا ہے اور اب وہ منگل کو ایک اور سنگ میل تک پہنچنے والے ہیں

ایسا تب ہوگا جب پرتگال کی ٹیم یورو 2024 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے آئس لینڈ میں ہوگی اور رونالڈو اپنے میچز کی ڈبل سنچری مکمل کریں گے

اس موقع پر اے ایف پی اسپورٹس نے کرسٹیانو رونالڈو کے بیس سالہ بین الاقوامی کیریئر کے یادگار لمحات پر نظر ڈالی ہے، جنہوں نے اٹھارہ سال کی عمر میں متبادل کھلاڑی کے طور پر اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے اگست 2003 میں ایک اور بڑے پرتگالی فٹبالر لوئس فیگو کی جگہ میچ میں حصہ لیا تھا

ان کے لیے پہلا بڑا ٹورنامنٹ اگلے موسمِ گرما میں اس وقت آیا، جب پرتگال نے یورو 2004ع کی میزبانی کی اور رونالڈو نے پرتگال کی طرف سے اپنا پہلا گول کیا، تاہم پرتگال کی ٹیم یونان کے خلاف اوپنگ میچ ایک گول سے ہار گئی اور بالآخر یونان کی ٹیم ٹورنامنٹ کی فاتح بن گئی

فائنل میں شکست کے باوجود اس وقت تک رونالڈو پرتگال کی ٹیم کے لیے باقاعدہ اسٹارٹر بن چکے تھے

اکیس سال اور ایک سو بتیس دن کی عمر میں رونالڈو ورلڈکپ میں اپنے ملک کے سب سے کم عمر اسکورر بن گئے، جب انہوں نے جرمنی میں کھیلے گئے 2006ع کے فائنل میں ایران کے خلاف پنیلٹی کِک پر گول کیا

انہیں اس وقت کم مثبت توجہ ملی جب انہوں نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے وین رونی کی طرف سے اپنی ٹانگ ریکارڈو کاروالہو کے سامنے لانے کے معاملے ریفری سے پرجوش احتجاج کیا

جب انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ان کے ساتھی کھلاڑی کو ریفری نے میدان سے باہر بھیجا تو کیمرے نے رونالڈو کو آنکھ مارتے ہوئے پکڑ لیا

رونالڈو کی فیصلہ کن کک نے پرتگال کی ٹیم کو شوٹ آؤٹ میں جیت میں مدد دی، لیکن پرتگال کو سیمی فائنل میں فرانس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

پرتگال کی ٹیم 2008ع کے یورو اور 2010ع کے ورلڈکپ کے پہلے ناک آؤٹ راؤنڈ، یورو 2012ع کے سیمی فائنل اور 2014ع کے ورلڈکپ میں گروپ کے مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی لیکن رونالڈو اور پرتگال فرانس میں یورو 2016ع میں انٹرنیشنل ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے

رونالڈو نے فائنل تک پہنچنے تک تین گول کیے اور کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے خلاف شوٹ آؤٹ میں فیصلہ کن سپاٹ کک لگائی

لیکن فرانس کے خلاف فائنل میں پچیس منٹ کے کھیل کے بعد رونالڈو زخمی ہو گئے اور انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لے جانا پڑا۔ اضافی وقت میں ایڈر نے ٹیم کا واحد گول کیا اور کھیل سے باہر ہونے کے باوجود ٹیم کے کپتان رونالڈو ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے

لزبن میں ٹورنامنٹ میں فتح کے بعد منائے جانے والے جشن کے موقعے پر رونالڈو کا کہنا تھا ”یہ وہ فائنل نہیں تھا جو میں چاہتا تھا لیکن میں خوش ہوں۔ یہ ٹرافی تمام پرتگالیوں، تمام تارکین وطن اور ان تمام لوگوں کی ہے جو ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔ اس لیے میں بہت خوش اور بہت فخر محسوس کر رہا ہوں“

رونالڈو نے پرتگال کی ٹیم کے لیے دس ہیٹرکس کیں، جبکہ دو میچوں میں انہوں نے چار گول بنائے

تاہم رونالڈو کی یہ کامیابی نسبتاً چھوٹی ٹیموں کے خلاف تھی جن میں اینڈورا، آرمینیا، فیرو آئی لینڈز، لتھوینیا (دو مرتبہ)، لکسمبرگ اور شمالی آئرلینڈ شامل ہیں

لیکن ایک بار سویڈن میں 2013 میں ورلڈکپ کے پلے آف میں پرتگال کو 3۔2 سے فتح ملی۔ رونالڈو نے تمام چار گول کیے اور پرتگال مجموعی طور پر 4۔2 سے جیت گیا

انہوں نے 2018 میں روس میں ورلڈکپ گروپ گیم میں اسپین کے خلاف تین گول کیے، جن میں 88ویں منٹ پر فری کک پر کیا جانے والا گول بھی شامل ہے، جس سے اسکور برابر ہو گیا تھا۔ میچ 3۔3 کے ساتھ ختم ہو گیا اور پرتگال نے بالآخر ایران پر ایک پوائنٹ سے فتح حاصل کی

جب پرتگال نے 2019 میں نیشنز لیگ کے افتتاحی فائنل کی میزبانی کی تو رونالڈو نے پورٹو میں مداحوں کے ہجوم کے سامنے سوئٹزرلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں 3-1 سے فتح میں تینوں گول کیے

میچ کے بعد پرتگال کی ٹیم کے مینیجر فرنانڈو سانتوس نے کہا ”میں 2003 میں رونالڈو کا کوچ تھا اور میں دیکھ سکتا تھا کہ وہ کہاں تک جائے گا۔ وہ باصلاحیت ہے۔ پینٹگز اور مجسمے شاندار ہوتے ہیں۔ وہ فٹبال میں شاندار ہے“

پرتگال نے فائنل میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر دوسری بین الاقوامی ٹرافی حاصل کی تھی

رونالڈو طویل عرصے تک ایرانی کپتان رہنے والے علی دائی کا زیادہ گولز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن بالآخر وہ ایک ایسا گول کرنے میں کامیاب رہے، جس کی اہمیت تھی، نہ صرف ریکارڈ کی کتابوں میں بلکہ ان کے ملک کے لیے بھی

رونالڈو نے 2021ع میں قومی ٹیم کے لیے اہم میچ کھیلا۔ یہ ورلڈکپ کا کوالیفائنگ میچ تھا۔ اس میچ سے قبل رونالڈو اتنے ہی گول کر چکے تھے، جتنے ایرانی کھلاڑی علی دائی نے کیے

دونوں کے درمیان 109 گول کی ٹائی تھی۔ اس لیے آئرلینڈ کے خلاف ورلڈکپ کے کوالیفائنگ میچ میں ان کے پاس زیادہ گول کر کے علی دائی کا ریکارڈ توڑنے کا موقع تھا

پرتگال اور آئرلینڈ کے درمیان کھیل کے دوران رونالڈو کو میچ کے شروع میں پینلٹی پر گول کرنے کا موقع ملا۔ تاہم نوجوان گول کیپر گیون بازونو نے گول ہونے سے روک دیا

پینلٹی بچانے کے بعد آئرلینڈ پہلا ہاف ختم ہونے سے عین قبل گول کرنے میں کامیاب رہا اور کھیل میں برتری حاصل کر لی

لیکن پھر میچ کے 89ویں منٹ میں رونالڈو نے چھ منٹ کے اضافی وقت میں ایسا گول کیا، جس نے نہ صرف اسکور برابر کر دیا بلکہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ اس گول نے انہیں بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی بنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close