فیس بک نے معروف و عوامی شخصیات اور برانڈز کے پیجز کو لائیک کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق بدھ کو جاری ہونے والی کمپنی بلاگ کی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ فن کاروں ، عوامی سطح پر مقبول شخصیات اور برانڈز وغیرہ کے فیس بُک پیج پر سے لائیک کرنے کا آپشن ختم کیا جارہا ہے
فیسبک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پبلک پیجز کے نئے ڈیزائن کے مطابق اب یہ پیجز صرف فالوورز کو نظر آئیں گے اور مستقل نیوز فیڈ کے ذریعے صارفین ان پیجز پر دو طرفہ رابطہ کرسکیں گے اور اسی طرح شخصیات بھی اپنے فینز اور فالوورز سے رابطہ رکھ سکیں گی
فیس بک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں پیجز کے نئے ڈیزائن سے متعلق کہا ہے کہ ہم پبلک پیجز سے لائکس کا آپشن ختم کر رہے ہیں اور فالوورز پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں.