حکومتِ سندھ نے صوبائی حکومت کے ملازمین کو یوٹلٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے
تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کے سرکاری ملازمین کو یوٹلٹی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے
اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ کو وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ نے تحریری حکم نامہ بھی بھیج دیا ہے
یاد رہے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن اسمبلی میر نادر مگسی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو سرکاری ملازمین کو یوٹلٹی الاؤنس دینے کی سفارش کی تھی
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ یوٹلٹی الاؤنس رولز سات کے تحت دیا جائے۔