فیفا نے ’پاکستان فٹبال فیڈریشن‘ کی معطلی ختم کر دی

ویب ڈیسک

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر ’تیسرے فریق کی مداخت‘ پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے

فیفا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ فیصلہ پی ایف ایف کی نارملائزشن کمیٹی کی جانب سے تصدیق کے بعد لیا گیا ہے

بیان کے مطابق پی ایف ایف کی نارملائزشن کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ پی ایف ایف نے احاطوں اور مالی نظام چلانے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے

فیفا کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اگر ’اس کے معاملات میں کوئی غیرضروری مداخلت ہے یا کمیٹی کے مینڈیٹ پورا کرنے میں کوئی رکاوٹ پائی گئی تو پی ایف ایف کو دوبارہ معطل کیا جاسکتا ہے یا فیفا کے اسٹیٹس کے لیے دی گئیں دیگر پابندیاں بھی عائد ہو سکتی ہیں‘

اس کے علاوہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نارملائزشن کمیٹی مینڈیٹ پورا کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن 30 جون 2022ع تک تھی، جو اب مزید مؤثر نہیں رہی، لہٰذا بیورو نے فیصلہ کیا ہے کہ کمیٹی کے مینڈیٹ میں 30 جون 2023 تک کی توسیع دی جائے

فیفا نے کہا ”اس فیصلے سے کمیٹی کام پورے کرنے کی اہل ہو جائے گی“

یاد رہے کہ فیفا نے اپریل 2021 میں پاکستان کی رکنیت معطل کردی تھی اور اس کے بعد ان کی تشکیل دی گئی کمیٹی کو اشفاق حسین شاہ کی سربراہی میں عہدیداروں کے ایک گروپ نے دفتر سے بے دخل کر دیا تھا

عہدیداروں کے گروپ کا دعویٰ تھا کہ ہارون ملک کی سربراہی میں کمیٹی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں تھی

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے درمیان کمیٹی کے عہدیداروں سمیت اشفاق گروپ اور دیگر کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور کے باعث بظاہر کمیٹی پی ایف ایف کے ہیڈکوارٹرز میں واپس آگئی، اس سے قبل الیکشن کے انعقاد کے لیے 8 ماہ کا روڈ میپ دے دیا تھا

فیفا نے اس وقت کہا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔
فیفا نے کہا تھا کہ کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت فیفا قواعد وضوابط کے تحت قابل قبول نہیں ہے۔ فیفا کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال ہیڈ کوارٹر پر قبضہ فیفا کے قواعد وضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے

اِدھر پی ایف ایف کی کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اس کو پاکستانی فٹبال کے لیے ’ایک تاریخی دن‘ قرار دے دیا

انہوں نے کہا ”میں اس خبر پر پوری قوم اور فٹبال کمیونٹی کو مبارک باد دیتا ہوں“

ہارون ملک کا کہنا تھا کہ کمیٹی فیفا کی جانب سے دیا گیا مینڈیٹ پورا کرنے کا عزم رکھتی تھی اور فٹبال کی سرگرمیاں بحال کرے گی اور ساتھ ہی قومی ٹیم کی عالمی مقابلوں میں شرکت یقینی بنائے گی

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی طرف جارہے ہیں اور پی ایف ایف کی اولین ترجیحات میں اثاثوں کی واپسی بھی شامل ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close