آسٹریلیا ڈپریشن کا علاج متازع نشہ آور ادویات سے کرنے کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا

ویب ڈیسک

آسٹریلیا نفسیاتی ماہرین کو ذہنی مسائل اور ڈپریشن کے شکار افراد کا علاج نشہ آور اور اب تک کی متنازع ادویات میں شمار ہونے والی دوائیوں سے کرنے کی اجازت دے کر اس حوالے سے پہلا ملک بن گیا ہے

آسٹریلوی حکومت نے یکم جولائی سے نفسیاتی ماہرین (سائکاٹرسٹس) کو ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی مسائل سے دوچار افراد کا علاج کرنے کے لیے ’سائیکیڈیلک‘ Psychedelic ادویات کے استعمال کی منظوری دی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے رواں برس فروری میں ہی کاٹرسٹس) کو ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی مسائل سے دوچار افراد کا علاج کرنے کے لیے ’سائیکیڈیلک‘ (Psychedelic) ادوایات کے استعمال کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر یکم جولائی سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے

اب آسٹریلیا کے نفسیاتی ماہرین ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی مسائل کے شکار افراد کو ادویات کی مذکورہ قسم لکھ کر دے سکیں گے اور مریض با آسانی میڈیکل اسٹورز سے یہ ادویات خرید سکیں گے

نفسیاتی ماہرین مذکورہ ادویات ان افراد کو بھی لکھ کر دے سکیں گے، جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ڈپریشن یا دیگر ذہنی مسائل کا سامنا کیا ہوگا، یعنی پوسٹ ڈپریشن کے مریض بھی دوا کو قانونی طور پر استعمال کر سکیں گے

یوں آسٹریلیا اب تک کا دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے ’سائیکیڈیلک‘ نامی ادویات کی قسم کو استعمال کرنے کی قانونی منظوری دی ہے

اس سے قبل امریکی ریاست اوریگن نے بالغ افراد کے لیے ’سائیکیڈیلک‘ ادویات میں استعمال ہونے والے خصوصی نشے ’سائلوسائبائن‘ psilocybin کو بالغ افراد کے استعمال کی اجازت دی تھی

اسی طرح امریکی ریاست کولاراڈو نے 2022 میں ’سائیکیڈیلک‘ادویات میں استعمال ہونے والے خصوصی نشے ’سائلوسائبائن‘ پر پابندی لگانے کی منظوری دی تھی

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ’سائیکیڈیلک‘ ادویات کی قسم خصوصی ادویات ہوتی ہیں، جنہیں مختلف جڑی بوٹیوں سے حاصل شدہ نشے آور چیزوں کے اشتراک سے تیار کیا جاتا ہے

مذکورہ ادویات کو عام طور پر نشہ سمجھا جاتا ہے اور انہیں ڈانس پارٹیوں، ڈانس کلبس اور اسی طرح کی دیگر تقریبات میں جوش بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

تاہم بعض ماہرین کا اصرار ہے کہ ’سائیکیڈیلک‘ ادویات ذہنی پریشانی اور ذہنی مسائل سے بھی نجات دلانے میں مددگار ہوتی ہیں، جبکہ اس دوا کے مخالف ماہرین کا ماننا ہے کہ مذکورہ ادویات انسان کو وقتی طور پر تو طاقتور اور بے خوف بناتی ہیں، لیکن اس کے انسانی دماغ اور ذہن پر دیرپا منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ صحت دینے کے بجائے بیمار کرتی ہیں

’سائیکیڈیلک‘ ادویات کی تیاری میں بھنگ اور ایکسٹیسی نامی نشے سمیت اسی طرح کے دیگر نشوں کی مقدار شامل ہوتی ہے

مذکورہ قسم کی ادویات کو چائے اور دیگر مشروبات کے علاوہ سگریٹ میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close